پاکستان کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم اقدام، بھارت کی نیندیں حرام


پاکستان کے بٹ کوائن ریزرو کے قیام کے اعلان پر بھارت کی نیندیں حرام ہوگئیں، مودی حکومت کو بھارتی تجزیہ کاروں نے کرپٹو کی دنیا میں امریکا اور پاکستان کے درمیان بڑھتے تعاون پر نظر رکھنے کا مشورہ دے دیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کے ذریعے امریکا کے ساتھ دوبارہ تعلقات مضبوط بنا رہا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ سے منسوب ورلڈ لبرٹی فنانشل کارپوریشن اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے، جس میں پاکستان کو کرپٹو حب بنانے کا خاکہ پیش کیا گیا۔تجزیہ کار نے مودی حکومت کو مشورہ دیا کہ بھارت کو اسے غیر اہم سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ایک بھارتی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ پاکستان کرپٹو کے ذریعے بھارت کے خلاف طویل مدتی جنگ کیلیے اپنے آپ کو مضبوط کررہا ہے جبکہ ایک نے لکھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مل کر بٹ کوائن پر بڑی بازی کھیل رہا ہے، بھارت کو اس میدان میں جلد آنا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا اور کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اپیل بھی کی۔پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب نے اس بات کا اعلان بٹ کوائن ویگاس دو ہزار پچیس کے دوران کیا اور پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی اپیل بھی کی۔پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹرمپ کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امن اور کرپٹو کیلئے امریکی صدرکی خدمات کو سراہا۔تقریب میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر بھی موجود تھے۔وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے امریکا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی بٹ کوائن والیٹ قیاس آرائیوں یا ہائپ کیلئے نہیں ہے۔ہم ان بٹ کوائن کو کبھی فروخت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت بٹ کوائن کے سرکاری ذخائر بنانے کی تیاری کررہی ہے، بٹ کوائن ذخائر نیشنل بٹ کوائن والٹ قرار دیے جائیں گے۔وزیر مملکت برائے کرپٹو نے کہا کہ پاکستان یہ بٹ کوائن فروخت کرنے کیلئینہیں بلکہ اپنے اثاثے بنانے کیلئیمحفوظ کرے گا۔بحکومت پاکستان کے بٹ کوائن ذخائر کبھی بھی بٹ کوائن کی ریٹ کے اتار چڑھاؤ میں استعمال نہیں ہوں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

آئی فون سے متعلق بڑی پیشگوئی، صارفین کیلئے بری خبر

اے آئی تھیراپسٹ: ’جب آپ کو کوئی مدد دستیاب نہ ہو تو انسان تنکے کا سہارا لینے پر مجبور ہو جاتا ہے‘

’کینسر کی نئی دوا کے تجربے سے مجھے نئی زندگی ملی‘: سر اور گردن کے کینسر میں مبتلا خاتون جنھیں زندہ بچنے کی امید نہیں تھی

پاکستان میں بٹ کوائن کے قومی اثاثے قائم کرنے کے اعلان کے باوجود کرپٹو کرنسی پر پابندی ختم کیوں نہ ہو سکی؟

وہ اینڈروئیڈ فونز جن پر واٹس ایپ کام نہیں کر گا

ڈرامہ ’سسرال سمر کا‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ کینسر میں مبتلا: جگر کے سرطان سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

سر و گردن کے کینسر کے مریضوں کے لیے نئی دوا کا ’کامیاب‘ تجربہ: ’مجھے حیرت ہے کہ میں آج بھی زندہ ہوں‘

’موت کے دریا‘ میں اچانک ہلاک ہونے والے ہزاروں ڈائنوسارز کا قبرستان اور ’ہولناک واقعے‘ کے وہ راز جو تاحال افشا نہیں ہو سکے

پاکستان کرپٹو کونسل کے بلند و باگ دعوؤں کے باوجود ملک میں کرپٹو کرنسی پر پابندی ختم کیوں نہیں ہو سکی؟

پاکستان کرپٹو کونسل کے بلند بانگ دعووں کے باوجود ملک میں کرپٹو کرنسی پر پابندی ختم کیوں نہیں ہو سکی؟

جی میل میں انتہائی دلچسپ اور کارآمد فیچرکا اضافہ

واٹس ایپ میں میٹا کی جانب سے مزید نئے فیچرز متعارف

پاکستان کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم اقدام، بھارت کی نیندیں حرام

اے آئی بلیک میلنگ پر اتر آیا۔۔ جدید ترین روبوٹس کی حرکتوں نے ماہرین کو کیسے خوفزدہ کیا؟

سامو گڑھ اور ’حسد کی کہانی‘: تپتے میدان میں وہ لڑائی جس کے بعد اورنگزیب نے بھائیوں کو قتل، والد کو قید کیا اور مغل شہنشاہ بنے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی