آئی فون سے متعلق بڑی پیشگوئی، صارفین کیلئے بری خبر


ایپل کا آنے والا آئی فون 17 لائن اپ پہلے کی پیش گوئیوں کے برعکس کافی غیر متوقع ثابت ہو سکتا ہے۔ معروف ٹیک تجزیہ کار جیف پو نے اپنی تازہ رپورٹ میں پہلے کی پیشگوئیوں سے ہٹ کر کئی اہم تفصیلات پیش کی ہیں، جن میں چپ سیٹ کی نئی تقسیم، ریم میں اضافہ اور فرنٹ ڈیزائن میں جدت شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق پہلے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ آئی فون 17 سیریز کے تمام ماڈلز میں آئندہ جنریشن کی A19 چپ شامل ہو گی۔لیکن جیف پو کے مطابق اب ایپل صرف iPhone 17 Air، Pro اور Pro Max ماڈلز میں A19 (N3P ورژن) چپ شامل کرے گا، جب کہ معیاری آئی فون سترہ میں موجودہ A18 چپ استعمال کی جائے گی۔جو اس وقت آئی فون 16 میں موجود ہے۔ یہ تبدیلی جیف پو کے پہلے مؤقف سے ہٹ کر ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ تمام ماڈلز A19 چپ پر ہوں گے اور صرف ریم میں فرق ہو گا۔جیف پو کے مطابق آئی فون 17 ائیر میں اب 12 جی بی ریم (12GB Ram) دی جائے گی، جو اسے پرو ماڈلز کے برابر لے آتی ہے۔جب کہ معیاری آئی فون 17 کو (6GB) سے بڑھا کر 8 جی بی ریم (8GB) دی جائے گی۔ اس کے ساتھ آئی فون 17 ائیر ایک درمیانے درجے کا ماڈل ہونے کے باوجود بہترین سطح کی کارکردگی پیش کرے گا۔لیکن قیمت شاید پرو میکس سے کم ہوگی۔ ٹیک تجزیہ کار جیف پو کی رپورٹ کا سب سے دلچسپ حصہ میٹلینز (metalens) ٹیکنالوجی کا ذکر ہے، جو ایپل ممکنہ طور پر تمام آئی فون 17 ماڈلزمیں متعارف کرانے والا ہے۔یہ ٹیکنالوجی فیس آئی ڈی کے پروکسیمیٹی سینسر کے لیے استعمال ہو گی، اور اس سے سینسر سسٹم کا سائز نمایاں طور پر کم کیا جا سکے گا۔اس کا مطلب ہے کہ تمام آئی فون 17 ماڈلز میں Dynamic Island کا سائز بھی چھوٹا ہو سکتا ہے، جس سے فون کا فرنٹ ڈیزائن زیادہ سلم، نفیس اور جدید محسوس ہوگا۔یہ پیش گوئی پو کی اپنی پرانی رائے سے مختلف ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ یہ اپ گریڈ صرف Pro Max ماڈل تک محدود ہو گا۔البتہ، معروف تجزیہ کار مِنگ چی کوؤ نے جنوری میں کہا تھا کہ ڈائنیمک آئی لینڈ کا ڈیزائن زیادہ تر غیر تبدیل شدہ ہی رہے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ایکس میں بہت جلد اہم تبدیلی متوقع

کراچی میں موٹر سائیکل سوار نوجوان پر مبینہ تشدد کی وائرل ویڈیو: ’ملزم کی لینڈ کروزر گاڑی سے معمولی ٹکر ہوئی تھی‘

ٹیکنالوجی کا اہم قدم، اوپن اے آئی نے نئی ڈیوائس تیار کرلی

انڈین انفلوئنسر جنھیں مسلمانوں کے خلاف مبینہ نفرت انگیزی پر گرفتار کیا گیا

انڈین انفلوئنسر شرمشٹھا پنولی جنھیں مسلمانوں کے خلاف مبینہ نفرت انگیزی پر گرفتار کیا گیا

سن فلاور اور کینولا آئل جیسے خوردنی تیل آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں یا فائدہ مند

آپریشن سپائڈر ویب: یوکرین کی 117 ڈرونز سمگل کر کے روس میں فضائی اڈوں اور جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کی بڑی کارروائی

آپریشن سپائڈر ویب: 117 ڈرونز سمگل کر کے یوکرین کی روس میں فضائی اڈوں اور جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کی بڑی کارروائی

اوپن اے آئی کا نیا اسسٹنٹ کون ہے؟

آپریشن سپائڈر ویب: لکڑی کے ڈبے اور 117 ڈرونز ٹرکوں پر روس سمگل کر کے یوکرین نے کیسے روسی جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا؟

آئی پی ایل نئے چیمپیئن کا منتظر: شریاس ایئر نے ’پہلے ویر کے لیے ٹرافی جیتی اب زارا کے لیے جیتنے کی باری ہے‘

آپریشن بلیو سٹار: ایسا فوجی آپریشن جس کی قیمت چکانے کے لیے اندرا گاندھی کو اپنی جان دینی پڑی

آپریشن سپائیڈر ویب: لکڑی کے ڈبے اور 117 ڈرونز سمگل کر کے یوکرین نے کیسے روس کے جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا؟

گوگل کی نئی ایپ متعارف، اے آئی ماڈلزآف لائن استعمال کرسکیں گے

سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نوجوان لڑکیوں کیلئے کیوں خطرناک؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی