سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نوجوان لڑکیوں کیلئے کیوں خطرناک؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف


آج کے دور میں سوشل میڈیا زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے، چاہے بچہ ہو یا بزرگ، مرد ہو یا عورت، سبھی معمولی معلومات سے لے کر صحت جیسے حساس موضوعات تک کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ نوجوان، خاص طور پر لڑکیاں، سوشل میڈیا پر موجود غیر حقیقی اور گمراہ کن معلومات کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی مسائل کا شکار ہورہی ہیں۔معروف طبی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دبلا پتلا ہونا خوبصورتی کا معیار بناکر پیش کیا جاتا ہے جب کہ وزن کم کرنے سے متعلق خطرناک اور غیر سائنسی غذائی مشورے نوجوانوں کی صحت کو بری طرح متاثر کررہے ہیں۔تحقیق کے مطابق اس رجحان سے نہ صرف نوجوانوں کا جسمانی توازن متاثر ہوتا ہے بلکہ وہ شدید ذہنی دباؤ، احساسِ کمتری اور خود اعتمادی کی کمی کا بھی شکار ہوجاتی ہیں۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پلیٹ فارمز جیسے ٹک ٹاک پر SkinnyTok# جیسے ہیش ٹیگز نوجوانوں کو کم کھانے یا غیر صحت مند طریقوں سے وزن کم کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ان ویڈیوز میں لڑکیاں اپنی غیر صحت مند جسمانی حالت کو دکھاتی ہیں، جو ان رویوں کو نارمل یا قابل تقلید بنادیتے ہیں، اس سے ناظرین اور خاص طور پر نوعمر لڑکیوں میں منفی سوچ اور خود سے ناپسندیدگی پیدا ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق اگرچہ سوشل میڈیا براہِ راست کھانے کی خرابیوں کا سبب نہیں بنتا، لیکن یہ ایک ایسا محرک ضرور ہے جو ان مسائل کو بڑھا دیتا ہے۔وہ نوجوان جو پہلے ہی ذہنی دباؤ، اضطراب یا احساسِ کمتری کا شکار ہوتے ہیں، سوشل میڈیا ان کی حالت کو مزید خراب کردیتا ہے۔ایسے نوجوان اکثر اپنی آن لائن موجودگی سے مطمئن نہیں ہوتے اور اپنی جذباتی کیفیات کو چھپاتے ہیں، جس کا نتیجہ ذہنی صحت پر منفی اثرات کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔تحقیق میں والدین، اساتذہ اور معاشرے کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نوجوانوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر نظر رکھیں، ان سے کھل کر بات کریں اور انہیں سوشل میڈیا کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کریں۔نوجوانوں کو حقیقت پسندانہ خود اعتمادی، جسمانی قبولیت اور صحت مند طرزِ زندگی کی تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

میٹا کا اشتہارات کی دنیا میں انقلابی قدم

آئی فونز کے لیے یوٹیوب نے سپورٹ ختم کر دی

اسپیس ایکس کا بڑا قدم، تیزرفتارانٹرنیٹ کیلئے فالکن 9 راکٹ خلا میں روانہ

ناک کے ذریعے سانس لینے کی ’سُپر پاور‘ جو آپ کی روزمرہ زندگی کو بدل سکتی ہے

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

مسجد الحرام: کعبے کے گرد ایک چھوٹے سے صحن سے دنیا کی سب سے بڑی مسجد تک

نریندر مودی، نتن یاہو اور’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے

آپریشن بلیو سٹار: پاکستان اور چین کی افواج سے جنگیں لڑنے والے شابیگ جنھوں نے گولڈن ٹیمپل کو انڈین فوجیوں کی ’قتل گاہ‘ میں بدل دیا

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے

ایلون مسک کو ان کی کمپنی نے گزشتہ سال کتنی تنخواہ ادا کی؟

ٹک ٹاک ایپ کے نئے فیچرز نے ایپ کی دنیا ہی بدل ڈالی

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر روایتی ’معلومات کی جنگ‘ جس میں کم جونگ اُن کی برتری بڑھتی جا رہی ہے

ٹرمپ کا بھارت کو بڑا جھٹکا، ٹیسلا کی مینو فیکچرنگ رکوا دی

میٹا اے آئی استعمال کرنے والوں کی تعداد سے متعلق حیران کُن انکشاف

یوکرین کے آپریشن سپائڈر ویب میں کتنے بمبار طیارے تباہ ہوئے اور اس سے روس کی جنگی صلاحیت کیسے متاثر ہو گی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی