آئی فونز کے لیے یوٹیوب نے سپورٹ ختم کر دی


یوٹیوب کی جانب سے ایک ایپ اپ ڈیٹ جاری کی ہے جس کے بعد متعدد پرانے آئی فون ڈیوائسز کے لیے گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سروس کے لیے سپورٹ ختم ہو جائے گی۔ اس اپ ڈیٹ کے تحت یوٹیوب کے لیے آئی او ایس 16 یا اس کے بعد آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے آئی فونز کے لیے ویڈیو شیئرنگ سروس کو سپورٹ فراہم کی جائے گی۔اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون 6 ایس، 6 ایس پلس، آئی فون 7، 7 پلس اورآئی فون ایس ای (فرسٹ جنریشن) کے لیے یوٹیوب سپورٹ ختم ہو جائے گی۔درحقیقت آئی او ایس 15 تک محدود ایپل کی ڈیوائسز میں اب یوٹیوب ایپ کو انسٹال یا اپ ڈیٹ کرنا ممکن ہی نہیں ہوگا۔اگرچہ ان ڈیوائسز پر اب یوٹیوب ایپ کو چلانا ممکن نہیں ہوگا مگر اس سروس تک موبائل براؤزر کے ذریعے رسائی ممکن ہوگی۔مگر موبائل براؤزر میں مختلف فیچرز جیسے آف لائن سپورٹ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔یوٹیوب کی جانب سے پرانے آئی فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب گزشتہ دنوں ایپل کی جانب سے آئی فون 6 کو متروک قرار دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔یوٹیوب سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے بھی یکم جون سے پرانے آئی فونز کے لیے سپورٹ ختم کی گئی تھی۔اب آئی او ایس 15.1 یا اس سے بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے آئی فونز پر ہی واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔واٹس ایپ اور یوٹیوب کی جانب سے پرانے ماڈلز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ کمپنیوں کے خیال میں نئے فیچرز کے لیے زیادہ بہتر ہارڈ وئیر کی ضرورت ہوتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

مائگرین: کولا اور فرائز سے سر درد بھگانے کا نیا ٹوٹکا کتنا محفوظ اور کار آمد ہے؟

’ون پلس 13 ایس‘ نے اینڈرائیڈ فونزکی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

ثنا یوسف کا قتل: انسیل کلچر اور پاکستانی ڈراموں میں مجرمانہ ذہنیت کے ’ہیرو‘

ثنا یوسف کا قتل اور انسیل کلچر: ’ہمارے ڈرامے سکھا رہے ہیں کہ لڑکی نہ مانے تو اس کے پیچھے پڑ جاؤ پھر وہ مان جائے گی‘

1967 کی چھ روزہ جنگ: جب اسرائیل نے آدھے گھنٹے میں ’مصری فضائیہ کا وجود ختم کر دیا‘

گاڑیوں میں چھپا ایسا بہترین فیچر جس کے بارے میں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

میٹا کا اشتہارات کی دنیا میں انقلابی قدم

آئی فونز کے لیے یوٹیوب نے سپورٹ ختم کر دی

اسپیس ایکس کا بڑا قدم، تیزرفتارانٹرنیٹ کیلئے فالکن 9 راکٹ خلا میں روانہ

ناک کے ذریعے سانس لینے کی ’سُپر پاور‘ جو آپ کی روزمرہ زندگی کو بدل سکتی ہے

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

مسجد الحرام: کعبے کے گرد ایک چھوٹے سے صحن سے دنیا کی سب سے بڑی مسجد تک

نریندر مودی، نتن یاہو اور’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے

آپریشن بلیو سٹار: پاکستان اور چین کی افواج سے جنگیں لڑنے والے شابیگ جنھوں نے گولڈن ٹیمپل کو انڈین فوجیوں کی ’قتل گاہ‘ میں بدل دیا

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی