’ون پلس 13 ایس‘ نے اینڈرائیڈ فونزکی دنیا میں تہلکہ مچا دیا


چینی کمپنی ون پلس نے آئی فون، سام سنگ اور گوگل پکسل جیسی مشترکہ خصوصیات کا حامل اپنا ’ون پلس 13 ایس‘ متعارف کرادیا۔ کمپنی کی جانب سے پیش کردہ مذکورہ فون میں گوگل پکسل، آئی فون اور سام سنگ گلیکسی کے متعدد فونز سے بھی زیادہ طاقتور بیٹری شامل ہے جب کہ اس کا فاسٹ چارجنگ سام سنگ کے تمام فونز سے زیادہ فاسٹ ہے۔اسی طرح کمپنی نے ون پلس 13 ایس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی ایسی خصوصیات اور فیچرز شامل کیے ہیں جو اب تک گوگل، سام سنگ اور آئی فون کے فونز میں بھی شامل نہیں۔ کمپنی نے ون پلس 13 ایس میں اے آئی ٹرانسلیشن اور ٹرانسکرپ کا فیچر بھی شامل کیا ہے جو طویل ویڈیوز کو سن کر اس کا تحریری مواد دے سکتا ہے جب کہ اے آئی نظام ترجمہ بھی کر سکتا ہے۔فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی پیش کیے گئے ہیں جب کہ اس کے ڈیزائن، اسکرین اور کلرز کو بھی جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔ فون کو قدرے چھوٹے اسکرین 32-6 انچ میں پیش کیا گیا ہے جب کہ اسے اینڈرائیڈ 15 کے حامل آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا گیا ہے۔فون کو 12 اور 16 جی بی ریم ماڈیول جب کہ 256 اور 512 جی بی ریم ماڈیولز میں پیش کیا گیاہے۔ ’ون پلس 13 ایس‘ کے بیک پر دو کیمرا دیے گئے ہیں جو ترتیب وار 50 میگا پکسل کے ہیں، جب ان میں سام سنگ کیمرا کی جدید ٹیکنالوجی بھی استعمال کی گئی ہے۔فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے، اسے 5 ہزار 850 ایم اے ایچ کی بیٹری اور 80 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کو ایک بار چارج کرنے کے بعد اسے 7 گھنٹے تک ویڈیوز اور آڈیوز کے ساتھ چلایا جا سکتا ہے۔ کمپنی نے فون کو متعدد ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا اور ہر ملک میں اس کی قیمت مختلف رکھی گئی ہے۔پاکستان میں 16 جی بی ریم اور 512 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

خلا میں ہونے والے سب سے بڑے دھماکوں کا سراغ لگا لیا، سائنس دانوں کا دعویٰ

یوٹیوب میں تبدیلی کی بڑی خبر

ایکس نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

کن آئی فون میں ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم کام نہیں کریگا؟ جانیے تفصیل

’اسلام قبول کر کے‘ مکہ پہنچنے والے وہ یورپی ’جاسوس‘ جنھوں نے کعبہ کی ابتدائی تصاویر لیں اور تلاوت کی ریکارڈنگ کی

’اسلام قبول کر کے‘ مکہ پہنچنے والے وہ یورپی ’جاسوس‘ جنھوں نے خانہ کعبہ کی ابتدائی تصاویر لیں اور تلاوت کی ریکارڈنگ کی

امریکہ میں فنگس لے جانے پر چینی خاتون کی گرفتاری کا معاملہ: زرعی دہشت گردی کیا ہے؟

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سے عداوت تک کا سفر

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سےعداوت تک کا سفر

مائگرین: کولا اور فرائز سے سر درد بھگانے کا نیا ٹوٹکا کتنا محفوظ اور کار آمد ہے؟

’ون پلس 13 ایس‘ نے اینڈرائیڈ فونزکی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

ثنا یوسف کا قتل: انسیل کلچر اور پاکستانی ڈراموں میں مجرمانہ ذہنیت کے ’ہیرو‘

ثنا یوسف کا قتل اور انسیل کلچر: ’ہمارے ڈرامے سکھا رہے ہیں کہ لڑکی نہ مانے تو اس کے پیچھے پڑ جاؤ پھر وہ مان جائے گی‘

1967 کی چھ روزہ جنگ: جب اسرائیل نے آدھے گھنٹے میں ’مصری فضائیہ کا وجود ختم کر دیا‘

گاڑیوں میں چھپا ایسا بہترین فیچر جس کے بارے میں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی