خلا میں ہونے والے سب سے بڑے دھماکوں کا سراغ لگا لیا، سائنس دانوں کا دعویٰ


سائنس دانوں نے کائنات میں ہونے والے اب تک کے سب سے طاقتور دھماکے دریافت کر لیے۔ ایکسٹریم نیوکلیئر ٹرانزیئنٹس (ای این ٹیز) نام پانے والے ان خلائی دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ ماضی میں ایسے دھماکوں کی مثال نہیں ملتی۔ یہ دھماکے اس وقت ہوتے ہیں جب انتہائی بڑے ستارے (ہمارے سورج سے بھی بہت زیادہ بڑے) ایک بہت بڑے بلیک ہول کے انتہائی قریب چلے جاتے ہیں اور ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتے ہیں۔اس کے نتیجے میں ہونے والا تصادم بڑی مقدار میں توانائی خارج کرتا ہے جو خلا میں پھیل جاتی ہے۔تحقیق کی سربراہی کرنے والے جیسن ہنکل نے بتایا کہ سائنس دانوں نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں ٹائڈل ڈسرپشن ایونٹس (ایسے وقوعے جس میں ستارے سپر میسیو بلیک ہول کے شدید گریوٹیشنل کھچاؤ کی وجہ سے پارہ پارہ ہوجاتے ہیں) میں ستاروں کو ٹکڑے ہوتے دیکھا ہے لیکن یہ ای این ٹیز بالکل مختلف بلا ہیں، جن کی چمک عمومی طور پر دیکھی جانے والی روشنی سے تقریباً دس گُنا زیادہ ہے۔ای این ٹیز نہ صرف ٹائڈل ڈسرپشن ایونٹس سے زیادہ روشن ہیں بلکہ ان کے روشن رہنے کا دورانیہ برسوں پر محیط ہے اور ان سے خارج ہونے والی توانائی اب تک سے بڑے سپر نووا دھماکوں سے زیادہ ہے۔سب سے طاقتور ای این ٹی، اب تک کے سب سے زیادہ طاقتور سپر نووا سے 25 گُنا زیادہ توانائی خارج کرتا ہے۔ واضح رہے ایک سپر نووا اتنی ہی توانائی خارج کرسکتا ہے جتنی ہمارا سورج اپنی 10 ارب برس کی عمر میں ہر سال کرتا آیا ہے۔ تاہم، ای این ٹیز ایک سال کے عرصے میں 100 گُنا زیادہ توانائی خارج کر سکتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

’ہر طرف موت اور تباہی تھی‘: جب آپریشن بلیو سٹار کے بعد تعفن زدہ لاشیں ’شراب پلا کر اٹھوائی گئیں‘

خلا میں ہونے والے سب سے بڑے دھماکوں کا سراغ لگا لیا، سائنس دانوں کا دعویٰ

یوٹیوب میں تبدیلی کی بڑی خبر

ایکس نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

کن آئی فون میں ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم کام نہیں کریگا؟ جانیے تفصیل

’اسلام قبول کر کے‘ مکہ پہنچنے والے وہ یورپی ’جاسوس‘ جنھوں نے کعبہ کی ابتدائی تصاویر لیں اور تلاوت کی ریکارڈنگ کی

’اسلام قبول کر کے‘ مکہ پہنچنے والے وہ یورپی ’جاسوس‘ جنھوں نے خانہ کعبہ کی ابتدائی تصاویر لیں اور تلاوت کی ریکارڈنگ کی

امریکہ میں فنگس لے جانے پر چینی خاتون کی گرفتاری کا معاملہ: زرعی دہشت گردی کیا ہے؟

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سے عداوت تک کا سفر

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سےعداوت تک کا سفر

مائگرین: کولا اور فرائز سے سر درد بھگانے کا نیا ٹوٹکا کتنا محفوظ اور کار آمد ہے؟

’ون پلس 13 ایس‘ نے اینڈرائیڈ فونزکی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

ثنا یوسف کا قتل: انسیل کلچر اور پاکستانی ڈراموں میں مجرمانہ ذہنیت کے ’ہیرو‘

ثنا یوسف کا قتل اور انسیل کلچر: ’ہمارے ڈرامے سکھا رہے ہیں کہ لڑکی نہ مانے تو اس کے پیچھے پڑ جاؤ پھر وہ مان جائے گی‘

1967 کی چھ روزہ جنگ: جب اسرائیل نے آدھے گھنٹے میں ’مصری فضائیہ کا وجود ختم کر دیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی