میٹا کا اشتہارات کی دنیا میں انقلابی قدم


میٹا جو کہ فیس بک، انسٹاگرام اورواٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی ہے نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے 2026 کے اختتام تک اپنے اشتہاراتی نظام کو مکمل طور پر خودکار بنانے کا ہدف طے کرلیا۔  میٹا کمپنیز اور برانڈز کے اشتہارات بنانے کے لیے نیا اے آئی ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم یا ٹول متعارف کرائے گا۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق میٹا کے اس نئے پلیٹ فارم پر کاروباری افراد یا برانڈز صرف اپنی مصنوعات کی تصاویر، ویڈیوز اور بجٹ فراہم کریں گے، باقی تمام کام اے آئی انجام دے گا۔یعنی اشتہار خود بخود تیار ہوگا، اس کا مواد اے آئی تخلیق کرے گا اور مطلوبہ صارفین کو ہدف بناکر اسے سوشل میڈیا پر دکھایا جائے گا۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ ہم ایسا اے آئی پلیٹ فارم بنارہے ہیں جہاں کوئی بھی بزنس صرف اپنا مقصد اور بجٹ بتائے پھر باقی کا سارا کام اے آئی سنبھالے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی چھوٹے کاروباروں کے لیے خاص طور پر مددگار ہوگی، جو محدود وسائل کے ساتھ بھی مؤثر مارکیٹنگ کرسکیں گے۔ یہ پلیٹ فارم صارفین کی دلچسپی اور رویے کی بنیاد پر اشتہارات کو مخصوص افراد تک پہنچائے گا اور انھیں اپنے بجٹ کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے کے لیے مشورے بھی دے گا۔ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ قدم اشتہارات کی دنیا میں انقلابی تبدیلی لاسکتا ہے۔ تاہم، ماہرین نے یہ بھی خبردار کیا کہ اس عمل میں برانڈ کنٹرول، مواد کے معیار اور صارف کے اعتماد کو برقرار رکھنا ایک چیلنج ہوگا۔میٹا کا اے آئی پر مبنی یہ اشتہاری منصوبہ اس کی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مستقبل کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے، اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو اشتہارات کا طریقہ کار مکمل طور پر بدل جائے گا، خاص طور پر چھوٹے کاروباروں کے لیے، جو اب کم خرچ میں مؤثر تشہیر کرسکیں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سےعداوت تک کا سفر

مائگرین: کولا اور فرائز سے سر درد بھگانے کا نیا ٹوٹکا کتنا محفوظ اور کار آمد ہے؟

’ون پلس 13 ایس‘ نے اینڈرائیڈ فونزکی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

ثنا یوسف کا قتل: انسیل کلچر اور پاکستانی ڈراموں میں مجرمانہ ذہنیت کے ’ہیرو‘

ثنا یوسف کا قتل اور انسیل کلچر: ’ہمارے ڈرامے سکھا رہے ہیں کہ لڑکی نہ مانے تو اس کے پیچھے پڑ جاؤ پھر وہ مان جائے گی‘

1967 کی چھ روزہ جنگ: جب اسرائیل نے آدھے گھنٹے میں ’مصری فضائیہ کا وجود ختم کر دیا‘

گاڑیوں میں چھپا ایسا بہترین فیچر جس کے بارے میں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

میٹا کا اشتہارات کی دنیا میں انقلابی قدم

آئی فونز کے لیے یوٹیوب نے سپورٹ ختم کر دی

اسپیس ایکس کا بڑا قدم، تیزرفتارانٹرنیٹ کیلئے فالکن 9 راکٹ خلا میں روانہ

ناک کے ذریعے سانس لینے کی ’سُپر پاور‘ جو آپ کی روزمرہ زندگی کو بدل سکتی ہے

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

مسجد الحرام: کعبے کے گرد ایک چھوٹے سے صحن سے دنیا کی سب سے بڑی مسجد تک

نریندر مودی، نتن یاہو اور’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے

آپریشن بلیو سٹار: پاکستان اور چین کی افواج سے جنگیں لڑنے والے شابیگ جنھوں نے گولڈن ٹیمپل کو انڈین فوجیوں کی ’قتل گاہ‘ میں بدل دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی