ٹک ٹاک ایپ کے نئے فیچرز نے ایپ کی دنیا ہی بدل ڈالی


سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک میں ایک ایسی تبدیلی متعارف کرائی گئی ہے جو اس کے استعمال کا تجربہ بدل کر رکھ دے گی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے ایسے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جن کی مدد سے صارفین اپنی فار یو فیڈ کو اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکیں گے۔ ٹک ٹاک میں فار یو وہ فیڈ ہے جہاں ایپ کے الگورتھم کی جانب سے ویڈیوز ریکومینڈ کی جاتی ہیں اور عموماً ایسا صارف کی دلچسپی اور دیکھنے کی عادات کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔سوشل میڈیا کمپنی کی جانب سے منیج ٹاپکس اور اسمارٹ کی ورڈ فلٹرز نامی فیچر متعارف کرائے جا رہے ہیں، تاکہ صارفین اپنی فار یو فیڈ کو اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکیں۔ منیج ٹاپکس سے صارفین کو فار یو فیڈ کو کسٹمائز کرنے میں مدد ملے گی اور وہ تعین کرسکیں گے کہ کس طرح کا مواد زیادہ یا کم نظر آئے۔ٹک ٹاک سیٹنگز میں منیج ٹاپکس سیکشن میں آپ 10 منتخب موضوعات کے سلائیڈرز کو ایڈجسٹ کر کے ان سے متعلق ویڈیوز کو زیادہ یا کم دیکھ سکیں گے۔ ان سلائیڈرز سے کسی ایک موضوع کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کا مقصد ان موضوعات پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا ہے جن کو آپ زیادہ پسند کرتے ہیں۔ٹک ٹاک کی جانب سے کی ورڈز کی تعداد کو بھی 100 سے بڑھا کر 200 کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے اسمارٹ کی ورڈ فلٹرز فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔ٹک ٹاک کے آپریشنز اینڈ ٹرسٹ شعبے کے سربراہ ایڈم پریسر نے بتایا کہ نئے فیچرز کے ذریعے آپ ان موضوعات کو منتخب کرسکیں گے جن کو آپ فار یو فیڈ میں دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی ورڈز اور ہیش ٹیگ کو محدود کرسکیں گے جن میں آپ کو دلچسپی نہیں۔کمپنی کے مطابق ان فیچرز سے آپ ایپ میں اپنے اسکرول کو کنٹرول کرسکیں گے۔ یہ دونوں فیچرز آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سےعداوت تک کا سفر

مائگرین: کولا اور فرائز سے سر درد بھگانے کا نیا ٹوٹکا کتنا محفوظ اور کار آمد ہے؟

’ون پلس 13 ایس‘ نے اینڈرائیڈ فونزکی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

ثنا یوسف کا قتل: انسیل کلچر اور پاکستانی ڈراموں میں مجرمانہ ذہنیت کے ’ہیرو‘

ثنا یوسف کا قتل اور انسیل کلچر: ’ہمارے ڈرامے سکھا رہے ہیں کہ لڑکی نہ مانے تو اس کے پیچھے پڑ جاؤ پھر وہ مان جائے گی‘

1967 کی چھ روزہ جنگ: جب اسرائیل نے آدھے گھنٹے میں ’مصری فضائیہ کا وجود ختم کر دیا‘

گاڑیوں میں چھپا ایسا بہترین فیچر جس کے بارے میں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

میٹا کا اشتہارات کی دنیا میں انقلابی قدم

آئی فونز کے لیے یوٹیوب نے سپورٹ ختم کر دی

اسپیس ایکس کا بڑا قدم، تیزرفتارانٹرنیٹ کیلئے فالکن 9 راکٹ خلا میں روانہ

ناک کے ذریعے سانس لینے کی ’سُپر پاور‘ جو آپ کی روزمرہ زندگی کو بدل سکتی ہے

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

مسجد الحرام: کعبے کے گرد ایک چھوٹے سے صحن سے دنیا کی سب سے بڑی مسجد تک

نریندر مودی، نتن یاہو اور’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے

آپریشن بلیو سٹار: پاکستان اور چین کی افواج سے جنگیں لڑنے والے شابیگ جنھوں نے گولڈن ٹیمپل کو انڈین فوجیوں کی ’قتل گاہ‘ میں بدل دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی