ٹرمپ کا بھارت کو بڑا جھٹکا، ٹیسلا کی مینو فیکچرنگ رکوا دی


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں کار ساز کمپنی ٹیسلا کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگنے سے رکوادیا۔ بھارتی ہیوی انڈسٹریز کے وزیر ایچ ڈی کمار سوامی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیسلا نے صرف بھارت میں صرف شورومز کھولنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے فروری میں امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ایلون مسک نے بھارت میں ٹیسلا کی فیکٹری لگائی تویہ امریکا کےساتھ ناانصافی ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیسلا سمیت دیگر کمپنیوں کو کاریں، پرزے امریکا میں بنانے چاہئیں۔ایلون مسک ماضی میں بھارت میں ہائی امپورٹ ڈیوٹیز کو سرمایہ کاری میں رکاوٹ قرار دے چکے ہیں۔گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کو خبردار کیا تھا کہ اگر کمپنی نے اپنے آئی فونز امریکا میں تیار نہیں کیے تو اسے 25 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑےگا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہےکہ امریکا میں فروخت ہونے والے آئی فونز امریکی سرزمین میں تیار کیے جائیں گے۔بھارت یا کسی اور جگہ نہیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو ایپل کو امریکا میں کم از کم 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔خیال رہےکہ حالیہ برسوں میں ایپل نے چین میں ڈیوائسز کی پروڈکشن پر انحصار کم کرنے کے لیے بھارت میں سرمایہ کاری بڑھائی ہے اور ایپل نے فروری 2025 میں امریکا میں 500 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

مائگرین: کولا اور فرائز سے سر درد بھگانے کا نیا ٹوٹکا کتنا محفوظ اور کار آمد ہے؟

’ون پلس 13 ایس‘ نے اینڈرائیڈ فونزکی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

ثنا یوسف کا قتل: انسیل کلچر اور پاکستانی ڈراموں میں مجرمانہ ذہنیت کے ’ہیرو‘

ثنا یوسف کا قتل اور انسیل کلچر: ’ہمارے ڈرامے سکھا رہے ہیں کہ لڑکی نہ مانے تو اس کے پیچھے پڑ جاؤ پھر وہ مان جائے گی‘

1967 کی چھ روزہ جنگ: جب اسرائیل نے آدھے گھنٹے میں ’مصری فضائیہ کا وجود ختم کر دیا‘

گاڑیوں میں چھپا ایسا بہترین فیچر جس کے بارے میں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

میٹا کا اشتہارات کی دنیا میں انقلابی قدم

آئی فونز کے لیے یوٹیوب نے سپورٹ ختم کر دی

اسپیس ایکس کا بڑا قدم، تیزرفتارانٹرنیٹ کیلئے فالکن 9 راکٹ خلا میں روانہ

ناک کے ذریعے سانس لینے کی ’سُپر پاور‘ جو آپ کی روزمرہ زندگی کو بدل سکتی ہے

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

مسجد الحرام: کعبے کے گرد ایک چھوٹے سے صحن سے دنیا کی سب سے بڑی مسجد تک

نریندر مودی، نتن یاہو اور’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے

آپریشن بلیو سٹار: پاکستان اور چین کی افواج سے جنگیں لڑنے والے شابیگ جنھوں نے گولڈن ٹیمپل کو انڈین فوجیوں کی ’قتل گاہ‘ میں بدل دیا

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی