ایلون مسک کو ان کی کمپنی نے گزشتہ سال کتنی تنخواہ ادا کی؟


ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں مگر ان کی کمپنی ٹیسلا بطور چیف ایگزیکٹو کام کرنے پر انہیں کتنی تنخواہ دیتی ہے؟ یقین کرنا مشکل ہوگا مگر 2024 میں ٹیسلا کی جانب سے ایلون مسک کو چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر کام کرنے پر تنخواہ کے طور پر کچھ بھی نہیں دیا گیا۔وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ درحقیقت کئی برسوں سے ایلون مسک کو ٹیسلا کی جانب سے کسی قسم کا معاوضہ نہیں دیا جا رہا۔اس کی وجہ عدالت میں جاری ایک مقدمہ ہے جو ایلون مسک اور ٹیسلا کے خلاف 2018 میں ایلون مسک کو اربوں ڈالرز کا پیکج دینے کے خلاف دائر کیا گیا تھا۔عدالت کی جانب سے ایلون مسک کے معاوضے کے پیکج کو 2 بار مسترد کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک سرمایہ کار نے ایکس (ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ سال ایس اینڈ پی میں رجسٹر 500 کمپنیوں میں ایلون مسک سب سے کم معاوضہ لینے والے چیف ایگزیکٹو رہے تھے کیونکہ ٹیسلا نے انہیں کچھ بھی نہیں دیا۔اس پوسٹ پر ایلون مسک کی جانب سے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ انہیں گزشتہ 7 برسوں سے تنخواہ کے نام پر کچھ بھی نہیں ملا۔ان کا کہنا تھا کہ 7 برسوں کے دوران ٹیسلا کی قدر میں 2 ہزار فیصد اضافہ ہوا مگر انہیں کوئی تنخواہ نہیں ملی۔واضح رہے کہ ٹیسلا کی جانب سے 2018 میں ایلون مسک کے لیے 56 ارب ڈالرز کے پیکج کی منظوری دی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔اس پیکج کے خلاف 2018 میں ٹیسلا کے ایک سرمایہ کار Richard Tornetta نے ڈیلاوئیر کی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایلون مسک نے خود اپنی تنخواہ کا پلان تیار کیا جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بورڈ اراکین نے دانستہ طور پر اس حوالے سے بنیادی تفصیلات شیئر ہولڈرز سے چھپائی تھیں تاکہ تنخواہ کی ڈیل کی منظوری دی جاسکے۔جس پر عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹیسلا بورڈ نے غیرمناسب طریقے سے ایلون مسک کے پیکج کو تیار کیا۔عدالت نے کہا کہ مدعی ایلون مسک کی قانونی ٹیم کے ساتھ مل کر فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔خیال رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 13 فیصد حصص کے مالک ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

مائگرین: کولا اور فرائز سے سر درد بھگانے کا نیا ٹوٹکا کتنا محفوظ اور کار آمد ہے؟

’ون پلس 13 ایس‘ نے اینڈرائیڈ فونزکی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

ثنا یوسف کا قتل: انسیل کلچر اور پاکستانی ڈراموں میں مجرمانہ ذہنیت کے ’ہیرو‘

ثنا یوسف کا قتل اور انسیل کلچر: ’ہمارے ڈرامے سکھا رہے ہیں کہ لڑکی نہ مانے تو اس کے پیچھے پڑ جاؤ پھر وہ مان جائے گی‘

1967 کی چھ روزہ جنگ: جب اسرائیل نے آدھے گھنٹے میں ’مصری فضائیہ کا وجود ختم کر دیا‘

گاڑیوں میں چھپا ایسا بہترین فیچر جس کے بارے میں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

میٹا کا اشتہارات کی دنیا میں انقلابی قدم

آئی فونز کے لیے یوٹیوب نے سپورٹ ختم کر دی

اسپیس ایکس کا بڑا قدم، تیزرفتارانٹرنیٹ کیلئے فالکن 9 راکٹ خلا میں روانہ

ناک کے ذریعے سانس لینے کی ’سُپر پاور‘ جو آپ کی روزمرہ زندگی کو بدل سکتی ہے

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

مسجد الحرام: کعبے کے گرد ایک چھوٹے سے صحن سے دنیا کی سب سے بڑی مسجد تک

نریندر مودی، نتن یاہو اور’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے

آپریشن بلیو سٹار: پاکستان اور چین کی افواج سے جنگیں لڑنے والے شابیگ جنھوں نے گولڈن ٹیمپل کو انڈین فوجیوں کی ’قتل گاہ‘ میں بدل دیا

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی