ٹیکنالوجی کا اہم قدم، اوپن اے آئی نے نئی ڈیوائس تیار کرلی


کچھ دن قبل ایپل کے سابق چیف ڈیزائنر جونی آئیو اور اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اعلان کیا تھا کہ وہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ڈیوائس تیار کر رہے ہیں۔ اب اس پراسرار ڈیوائس کے بارے میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ دیکھنے میں آئی پوڈ شفل کی طرح ہوسکتی ہے۔ ٹیکنالوجی ڈیوائسز کے بارے میں لیکس کرنے کے لیے معروف منگ چی کیو نے اوپن اے آئی کے پہلے ہارڈوئیر پروٹوٹائپ کے بارے میں تفصیلات لیک کی ہیں۔ انہوں نے کمپنی کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے لیک کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اے آئی پن سے ذرا بڑی ہوگی۔اوپن اے آئی نے اسمارٹ فون جیسی ڈیوائس تیار کرنے کیلئے اہم کمپنی خرید لی جونی آئیو اور سام آلٹمین کی مشترکہ کمپنی آئی او یہ ڈیوائس تیار کرے گی، واضح رہے کہ اس کمپنی کو گزشتہ دنوں اوپن اے آئی نے ساڑھے 6 ارب ڈالرز میں خرید لیا تھا۔ 2027 میں اس ڈیوائس کی پروڈکشن شروع ہونے کا امکان ہے۔منگ چی کیو کے مطابق ڈیوائس کے فیچرز اور ڈیزائن میں پروڈکشن سے قبل تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں مگر اس میں کیمرے اور مائیکرو فونز موجود ہوں گے جبکہ کوئی ڈسپلے نہیں ہوگا۔ یہ ڈیوائس دیکھنے میں آئی پوڈ شفل کی طرح ہوگی جسے گردن کے گرد پہنا جاسکے گا جبکہ اسے اسمارٹ فونز اور کمپیوٹرز سے بھی کنکٹ کیا جاسکے گا۔جونی آئیو کو پہلے آئی فون کے ڈیزائن کے لیے جانا جاتا ہے اور آئی او کمپنی فروخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جوئی آئیو اور سام آلٹمین نے کہا تھا کہ ان کی ڈیوائسز اے آئی سے رابطے میں انقلاب برپا کریں گی۔ ابھی اس ڈیوائس کے بارے میں ابتدائی لیکس سامنے آئی ہیں مگر ابھی کافی کچھ معلوم نہیں کیونکہ اس کی پروڈکشن شروع ہونے کا عمل کم از کم ایک سے ڈیڑھ سال بعد شروع ہوگا، جس دوران اس میں نمایاں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔منک چی کیو نے بتایا کہ اے آئی کو حقیقی دنیا کی ڈیوائسز کا حصہ بنانے کے عمل کے لیے فزیکل اے آئی کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

میٹا کا اشتہارات کی دنیا میں انقلابی قدم

آئی فونز کے لیے یوٹیوب نے سپورٹ ختم کر دی

اسپیس ایکس کا بڑا قدم، تیزرفتارانٹرنیٹ کیلئے فالکن 9 راکٹ خلا میں روانہ

ناک کے ذریعے سانس لینے کی ’سُپر پاور‘ جو آپ کی روزمرہ زندگی کو بدل سکتی ہے

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

مسجد الحرام: کعبے کے گرد ایک چھوٹے سے صحن سے دنیا کی سب سے بڑی مسجد تک

نریندر مودی، نتن یاہو اور’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے

آپریشن بلیو سٹار: پاکستان اور چین کی افواج سے جنگیں لڑنے والے شابیگ جنھوں نے گولڈن ٹیمپل کو انڈین فوجیوں کی ’قتل گاہ‘ میں بدل دیا

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے

ایلون مسک کو ان کی کمپنی نے گزشتہ سال کتنی تنخواہ ادا کی؟

ٹک ٹاک ایپ کے نئے فیچرز نے ایپ کی دنیا ہی بدل ڈالی

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر روایتی ’معلومات کی جنگ‘ جس میں کم جونگ اُن کی برتری بڑھتی جا رہی ہے

ٹرمپ کا بھارت کو بڑا جھٹکا، ٹیسلا کی مینو فیکچرنگ رکوا دی

میٹا اے آئی استعمال کرنے والوں کی تعداد سے متعلق حیران کُن انکشاف

یوکرین کے آپریشن سپائڈر ویب میں کتنے بمبار طیارے تباہ ہوئے اور اس سے روس کی جنگی صلاحیت کیسے متاثر ہو گی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی