ایکس میں بہت جلد اہم تبدیلی متوقع


ایکس کے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ایکس کے مالک ایلون مسک نے ڈائریکٹ میسجز کی جگہ ایکس چیٹ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایکس چیٹ میں صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن، مخصوص وقت کے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جانے والے میسجز، فائل شیئرنگ اور وائس/ آڈیو کالنگ جیسے فیچرز دستیاب ہوں گے۔ایک ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے ایکس چیٹ کے فیچرز کے بارے میں بتایا۔ ایلون مسک کی جانب سے ایکس چیٹ کے ذریعے ایکس کو واٹس ایپ، ٹیلیگرام اور سگنل جیسے میسجنگ پلیٹ فارمز کے مقابلے پر کھڑا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئے میسجنگ سسٹم کے لیے بٹ کوائن جیسے انکرپٹڈ سسٹم کو استعمال کیا جا رہا ہے مگر انہوں تکنیکی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ ایکس چیٹ پہلے ہی ایکس کو ماہانہ فیس ادا کرنے والے کچھ صارفین کو بیٹا (beta) موڈ میں دستیاب ہے۔اب ایکس چیٹ کا فیچر اس پلیٹ فارم کے مفت صارفین کو دستیاب ہوگا یا نہیں، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔ ایلون مسک کا بنیادی مقصد ایکس کو سپر ایپ بنانا ہے جس میں صارفین کو سب کچھ ایک جگہ ہی دستیاب ہوگا۔ وہ میسجنگ، پیمنٹس، میڈیا اور دیگر متعدد چیزوں کو ایکس کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

گاڑیوں میں چھپا ایسا بہترین فیچر جس کے بارے میں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

میٹا کا اشتہارات کی دنیا میں انقلابی قدم

آئی فونز کے لیے یوٹیوب نے سپورٹ ختم کر دی

اسپیس ایکس کا بڑا قدم، تیزرفتارانٹرنیٹ کیلئے فالکن 9 راکٹ خلا میں روانہ

ناک کے ذریعے سانس لینے کی ’سُپر پاور‘ جو آپ کی روزمرہ زندگی کو بدل سکتی ہے

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

مسجد الحرام: کعبے کے گرد ایک چھوٹے سے صحن سے دنیا کی سب سے بڑی مسجد تک

نریندر مودی، نتن یاہو اور’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے

آپریشن بلیو سٹار: پاکستان اور چین کی افواج سے جنگیں لڑنے والے شابیگ جنھوں نے گولڈن ٹیمپل کو انڈین فوجیوں کی ’قتل گاہ‘ میں بدل دیا

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے

ایلون مسک کو ان کی کمپنی نے گزشتہ سال کتنی تنخواہ ادا کی؟

ٹک ٹاک ایپ کے نئے فیچرز نے ایپ کی دنیا ہی بدل ڈالی

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر روایتی ’معلومات کی جنگ‘ جس میں کم جونگ اُن کی برتری بڑھتی جا رہی ہے

ٹرمپ کا بھارت کو بڑا جھٹکا، ٹیسلا کی مینو فیکچرنگ رکوا دی

میٹا اے آئی استعمال کرنے والوں کی تعداد سے متعلق حیران کُن انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی