گوگل کی نئی ایپ متعارف، اے آئی ماڈلزآف لائن استعمال کرسکیں گے


دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے ایک نئی ایپ متعارف کرائی ہے جس کا نام ’گوگل اے آئی ایج گیلری‘ ہے جس کے ذریعے صارفین اے آئی ماڈلز آف لائن بھی استعمال کرسکیں گے۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق، یہ ایپ صارفین کو اپنے اسمارٹ فونز پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ماڈلز ڈاؤن لوڈ اور آف لائن استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ اقدام اُن افراد کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر اے آئی فیچرز استعمال کرنا چاہتے ہیں یا اپنی ذاتی معلومات کو کلاؤڈ پر بھیجنے سے گریز کرتے ہیں۔اس ایپ کے ذریعے صارفین مختلف اے آئی ماڈلز تلاش، ڈاؤن لوڈ اور استعمال کرسکتے ہیں، یہ ماڈلز تصاویر تخلیق کرنے، سوالات کے جوابات دینے، کوڈ لکھنے اور ترمیم کرنے جیسے کام انجام دے سکتے ہیں۔ اس کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ تمام ماڈلز آف لائن چلتے ہیں، یعنی انہیں استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہوتی۔ایپ میں ’پرومپٹ لیب‘ کے نام سے ایک خاص فیچر بھی شامل کیا گیا ہے جو صارفین کو متن کا خلاصہ تیار کرنے، اسے دوبارہ لکھنے اور دیگر مختلف ٹاسکس انجام دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر مختلف ٹیمپلیٹس اور سیٹنگز کے ساتھ آتا ہے تاکہ صارفین ماڈلز کے طرزِ عمل کو اپنی ضروریات کے مطابق ترتیب دے سکیں۔گوگل کے مطابق ماڈلز کی کارکردگی صارف کے ڈیوائس کی ہارڈویئر صلاحیتوں پر منحصر ہے۔ جدید اور طاقتور ڈیوائسز پر یہ ماڈلز تیزی سے کام کرتے ہیں جب کہ بڑے سائز کے ماڈلز مکمل ہونے میں زیادہ وقت لے سکتے ہیں۔گوگل اے آئی ایج گیلری ایپ کو گوگل کی گِٹ ہب ریپوزٹری سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ یہ ایپ فی الحال ’ایکسپیریمنٹل الفا ریلیز‘ کی صورت میں دستیاب ہے اور گوگل نے ڈویلپر کمیونٹی سے اس کے تجربے پر فیڈبیک دینے کی دعوت دی ہے۔ ایپ فی الحال صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم جلد ہی اسے آئی او ایس پر بھی متعارف کرایا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

گاڑیوں میں چھپا ایسا بہترین فیچر جس کے بارے میں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

میٹا کا اشتہارات کی دنیا میں انقلابی قدم

آئی فونز کے لیے یوٹیوب نے سپورٹ ختم کر دی

اسپیس ایکس کا بڑا قدم، تیزرفتارانٹرنیٹ کیلئے فالکن 9 راکٹ خلا میں روانہ

ناک کے ذریعے سانس لینے کی ’سُپر پاور‘ جو آپ کی روزمرہ زندگی کو بدل سکتی ہے

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

مسجد الحرام: کعبے کے گرد ایک چھوٹے سے صحن سے دنیا کی سب سے بڑی مسجد تک

نریندر مودی، نتن یاہو اور’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے

آپریشن بلیو سٹار: پاکستان اور چین کی افواج سے جنگیں لڑنے والے شابیگ جنھوں نے گولڈن ٹیمپل کو انڈین فوجیوں کی ’قتل گاہ‘ میں بدل دیا

نریندر مودی، نتن یاہو اور ’ٹیمو کی کاپی‘: بلاول بھٹو کا انڈین وزیراعظم کے بارے میں وہ بیان جسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے

ایلون مسک کو ان کی کمپنی نے گزشتہ سال کتنی تنخواہ ادا کی؟

ٹک ٹاک ایپ کے نئے فیچرز نے ایپ کی دنیا ہی بدل ڈالی

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر روایتی ’معلومات کی جنگ‘ جس میں کم جونگ اُن کی برتری بڑھتی جا رہی ہے

ٹرمپ کا بھارت کو بڑا جھٹکا، ٹیسلا کی مینو فیکچرنگ رکوا دی

میٹا اے آئی استعمال کرنے والوں کی تعداد سے متعلق حیران کُن انکشاف

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی