جی میل میں انتہائی دلچسپ اور کارآمد فیچرکا اضافہ


گوگل کی مقبول ترین سروس جی میل میں ایک بہترین کارآمد فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جی میل میں اب طویل ای میل تھریڈز کا سمری کارڈ خودکار طور پر تیار ہوکر صارفین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے جی میل ایپ میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔گوگل کی جانب سے 2024 میں ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز، ڈرائیو اور جی میل میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی سمریز تیار کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔ اس مقصد کے لیے ان سروسز میں جیمنائی سائیڈ پینل کو شامل کیا گیا تھا۔مگر اس کے لیے آپ کو ای میلز سمری کے آپشن پر خود کلک کرنا ہوتا ہے جو کہ ای میلز کے اوپر موجود ہوتا ہے۔ مگر اب اس آپشن کی جگہ طویل ای میل کی سمری اوپر نظر آ جائے گی۔گوگل کے اے آئی اسسٹنٹ کی جانب سے طویل ای میل تھریڈز میں موجود متعدد میسجز کے اہم نکات کو سمری کا حصہ بنایا جائے گا۔ اگر اس ای میل تھریڈ میں مزید میسجز موصول ہوئے تو سمری تیار ہونے کا عمل جاری رہے گا۔یہ فیچر گوگل ورک پلیس کے جی میل صارفین کو دستیاب ہوگا، البتہ نان ورک پلیس اکاؤنٹس اور ڈیسک ٹاپ پر جی میل ویب ورژن پر اسے متعارف کرایا جائے گا یا نہیں، یہ کمپنی نے ابھی نہیں بتایا۔ البتہ وہاں بھی سمرائز دس ای میل آپشن ای میلز کے اوپر موجود ہوگا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

آئی فون سے متعلق بڑی پیشگوئی، صارفین کیلئے بری خبر

اے آئی تھیراپسٹ: ’جب آپ کو کوئی مدد دستیاب نہ ہو تو انسان تنکے کا سہارا لینے پر مجبور ہو جاتا ہے‘

’کینسر کی نئی دوا کے تجربے سے مجھے نئی زندگی ملی‘: سر اور گردن کے کینسر میں مبتلا خاتون جنھیں زندہ بچنے کی امید نہیں تھی

پاکستان میں بٹ کوائن کے قومی اثاثے قائم کرنے کے اعلان کے باوجود کرپٹو کرنسی پر پابندی ختم کیوں نہ ہو سکی؟

وہ اینڈروئیڈ فونز جن پر واٹس ایپ کام نہیں کر گا

ڈرامہ ’سسرال سمر کا‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ کینسر میں مبتلا: جگر کے سرطان سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

سر و گردن کے کینسر کے مریضوں کے لیے نئی دوا کا ’کامیاب‘ تجربہ: ’مجھے حیرت ہے کہ میں آج بھی زندہ ہوں‘

’موت کے دریا‘ میں اچانک ہلاک ہونے والے ہزاروں ڈائنوسارز کا قبرستان اور ’ہولناک واقعے‘ کے وہ راز جو تاحال افشا نہیں ہو سکے

پاکستان کرپٹو کونسل کے بلند و باگ دعوؤں کے باوجود ملک میں کرپٹو کرنسی پر پابندی ختم کیوں نہیں ہو سکی؟

پاکستان کرپٹو کونسل کے بلند بانگ دعووں کے باوجود ملک میں کرپٹو کرنسی پر پابندی ختم کیوں نہیں ہو سکی؟

جی میل میں انتہائی دلچسپ اور کارآمد فیچرکا اضافہ

واٹس ایپ میں میٹا کی جانب سے مزید نئے فیچرز متعارف

پاکستان کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم اقدام، بھارت کی نیندیں حرام

اے آئی بلیک میلنگ پر اتر آیا۔۔ جدید ترین روبوٹس کی حرکتوں نے ماہرین کو کیسے خوفزدہ کیا؟

سامو گڑھ اور ’حسد کی کہانی‘: تپتے میدان میں وہ لڑائی جس کے بعد اورنگزیب نے بھائیوں کو قتل، والد کو قید کیا اور مغل شہنشاہ بنے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی