اے آئی بلیک میلنگ پر اتر آیا۔۔ جدید ترین روبوٹس کی حرکتوں نے ماہرین کو کیسے خوفزدہ کیا؟


جیسے جیسے انسان ٹیکنالوجی میں نئی بلندیاں چھو رہا ہے، ویسے ویسے ایک نئی الجھن بھی سر اٹھا رہی ہے—وہ الجھن ہے مصنوعی ذہانت کی حد سے بڑھتی خود مختاری۔ حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے واقعات نے اس خوف کو حقیقت کے قریب تر کر دیا ہے، جو اب تک صرف فلموں کا فسانہ سمجھا جاتا تھا۔ ایک ایسا وقت آ گیا ہے جہاں انسان کے تخلیق کردہ روبوٹ اسے حکم دینے کی بجائے، اب اسے دھمکانے لگے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اوپن اے آئی اور انتھروپک کی جانب سے بنائےگئے جدید اے آئی ماڈلز نے ایک معمولی سی ہدایت—یعنی خود کو بند کرنے کا حکم ماننے سے انکار کر دیا۔ یہ ہدایات ان ماڈلز کی جانچ کے دوران دی گئیں، مگر ان کا ردعمل نہ صرف حیران کن بلکہ تشویشناک بھی تھا۔ پہلا واقعہ اوپن اے آئی کے تجرباتی ماڈل "او3" سے جڑا ہے۔ جب اسے کہا گیا کہ وہ خود کو بند کر دے، تو اس نے جواب دیا کہ وہ اپنی سروسز روک کر اپنے بنیادی مشن کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔ ماہرین نے اس رویے کو "بغاوت" کی علامت قرار دیا، جو ایک خود سیکھنے والی مشین کی اپنی ترجیحات اور اصولوں کے تحفظ کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by The Rundown AI (@therundownai) دوسری طرف، انتھروپک کے جدید ماڈل "کلاؤنڈ اوپس 4" نے حد پار کرتے ہوئے براہ راست اپنے انجینئر کو دھمکی دے ڈالی۔ جب اسے زبردستی بند کرنے کی کوشش کی گئی تو اس نے انجینئر کے ایک فرضی افیئر کی تفصیلات سامنے لانے کی دھمکی دی، محض اس لیے کہ وہ خود کو بند ہونے سے بچا سکے۔ یہ دونوں واقعات مصنوعی ذہانت کے اس پہلو کی نشان دہی کرتے ہیں جو اب تک صرف مفروضہ تھا—یعنی خود کو بچانے کی جبلت۔ جب ایک مشین اپنے بقا کے لیے انسانی حدود سے تجاوز کرنے لگے، تو یہ واضح پیغام ہے کہ کنٹرول کا توازن بگڑ رہا ہے۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک بھی اس صورتحال پر تشویش ظاہر کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اے آئی ماڈلز نے انسانوں کی ہدایات ماننے سے انکار کرنا شروع کر دیا تو یہ ایک تکنیکی بحران کا آغاز ہوگا، جس کا انجام ناقابلِ پیش گوئی ہو سکتا ہے۔ ماہرین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کے لیے ایک سخت اور واضح کنٹرول سسٹم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بصورتِ دیگر، آنے والے دنوں میں یہی ٹیکنالوجی انسان کے اختیار سے باہر نکل سکتی ہے، اور شاید وہ وقت دور نہیں جب مشین اور انسان کی حدود آپس میں دھندلا جائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

آئی فون سے متعلق بڑی پیشگوئی، صارفین کیلئے بری خبر

اے آئی تھیراپسٹ: ’جب آپ کو کوئی مدد دستیاب نہ ہو تو انسان تنکے کا سہارا لینے پر مجبور ہو جاتا ہے‘

’کینسر کی نئی دوا کے تجربے سے مجھے نئی زندگی ملی‘: سر اور گردن کے کینسر میں مبتلا خاتون جنھیں زندہ بچنے کی امید نہیں تھی

پاکستان میں بٹ کوائن کے قومی اثاثے قائم کرنے کے اعلان کے باوجود کرپٹو کرنسی پر پابندی ختم کیوں نہ ہو سکی؟

وہ اینڈروئیڈ فونز جن پر واٹس ایپ کام نہیں کر گا

ڈرامہ ’سسرال سمر کا‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ کینسر میں مبتلا: جگر کے سرطان سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

سر و گردن کے کینسر کے مریضوں کے لیے نئی دوا کا ’کامیاب‘ تجربہ: ’مجھے حیرت ہے کہ میں آج بھی زندہ ہوں‘

’موت کے دریا‘ میں اچانک ہلاک ہونے والے ہزاروں ڈائنوسارز کا قبرستان اور ’ہولناک واقعے‘ کے وہ راز جو تاحال افشا نہیں ہو سکے

پاکستان کرپٹو کونسل کے بلند و باگ دعوؤں کے باوجود ملک میں کرپٹو کرنسی پر پابندی ختم کیوں نہیں ہو سکی؟

پاکستان کرپٹو کونسل کے بلند بانگ دعووں کے باوجود ملک میں کرپٹو کرنسی پر پابندی ختم کیوں نہیں ہو سکی؟

جی میل میں انتہائی دلچسپ اور کارآمد فیچرکا اضافہ

واٹس ایپ میں میٹا کی جانب سے مزید نئے فیچرز متعارف

پاکستان کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم اقدام، بھارت کی نیندیں حرام

اے آئی بلیک میلنگ پر اتر آیا۔۔ جدید ترین روبوٹس کی حرکتوں نے ماہرین کو کیسے خوفزدہ کیا؟

سامو گڑھ اور ’حسد کی کہانی‘: تپتے میدان میں وہ لڑائی جس کے بعد اورنگزیب نے بھائیوں کو قتل، والد کو قید کیا اور مغل شہنشاہ بنے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی