میٹا اے آئی کے صارفین کی تعداد سے متعلق حیران کن انکشاف


میٹا کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی ہے۔ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے بتایا کہ کمپنی کی ایپس میں میٹا اے آئی کو ہر ماہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی ہے۔میٹا کے شیئر ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رواں برس ہماری توجہ میٹا اے آئی کو انٹرٹینمنٹ، آڈیو چیٹ اور دیگر حوالوں سے سب پر بہتر اے آئی اسسٹنٹ بنانا ہے۔ میٹا اے آئی کی جانب سے ایک ارب صارفین کا سنگ میل اس وقت طے ہوا جب کمپنی کی جانب سے اپریل میں اس اے آئی ٹول کی اپنی ایپ جاری کی گئی تھی۔مارک زکربرگ نے بتایا کہ میٹا اے آئی وقت کے ساتھ بہتر ہوتا جائے گا اور اس میں پیڈ (paid) سبسکرپشن سروس کی پیشکش بھی کی جاسکتی ہے۔یہ واضح نہیں کہ لوگوں کی جانب سے میٹا اے آئی کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے یا بس وہ فیس بک، انسٹا گرام یا واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے اسے وقت گزارنے کے لیے استعمال کر لیتے ہیں۔ البتہ میٹا کی چیف فنانشنل آفیسر سوزن لی کے مطابق واٹس ایپ میں میٹا اے آئی کو استعمال کرنے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گوگل کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اس کے سرچ انجن کے اے آئی اوور ویو ٹول کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

جی میل میں انتہائی دلچسپ اور کارآمد فیچرکا اضافہ

واٹس ایپ میں میٹا کی جانب سے مزید نئے فیچرز متعارف

پاکستان کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم اقدام، بھارت کی نیندیں حرام

اے آئی بلیک میلنگ پر اتر آیا۔۔ جدید ترین روبوٹس کی حرکتوں نے ماہرین کو کیسے خوفزدہ کیا؟

سامو گڑھ اور ’حسد کی کہانی‘: تپتے میدان میں وہ لڑائی جس کے بعد اورنگزیب نے بھائیوں کو قتل، والد کو قید کیا اور مغل شہنشاہ بنے

فائبر آپٹک ڈرون: یوکرین جنگ کو تیزی سے بدلنے والا یہ خوفناک نیا ہتھیار کیا ہے؟

مقبول ایپ اینڈرائیڈ فونزکی بیٹری ختم کرنیکی بڑی وجہ

میٹا اے آئی کے صارفین کی تعداد سے متعلق حیران کن انکشاف

میٹا اے آئی کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی

ایپل نے آئی فونزمیں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

پریگنینسی یعنی حمل ٹھہرنے کے علاوہ وہ آٹھ وجوہات جو ماہواری رُکنے کا باعث بن سکتی ہیں

خواتین میں تناؤ، موٹاپا اور وزن میں اچانک کمی سمیت آٹھ وجوہات جن سے ماہواری رک سکتی ہے

سلطان محمد ثانی: قسطنطنیہ کی فتح، جسے یورپ آج تک نہیں بھولا

انڈیا کا ’سٹیلتھ‘ جنگی طیارے بنانے کا منصوبہ کیا ہے اور اس کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

مقبرہ، مندر یا جنت کا راستہ: قدیم مصریوں کا وہ ’مقدس‘ راز جو اہرام کی تعمیر کی وجہ بنا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی