ایپل نے آئی فونزمیں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا


ایپل کی جانب سے کمپنی کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کے حوالے سے بہت بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے آپریٹنگ سسٹم کو ری برانڈ کیا جا رہا ہے۔ ابھی آئی فونز میں آئی او ایس 18 استعمال کیا جا رہا ہے اور ستمبر میں نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، مگراب نام تبدیل کر دیا جائے گا۔ایپل کی جانب سے آپریٹنگ سسٹم کے نام کو آئی او ایس 19 کی بجائے آئی او ایس 26 رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ آئی او ایس سے ہٹ کر آئی پیڈ او ایس 26، میک او ایس 26، واچ او ایس 26 اور ویژن او ایس 26 بھی متعارف کرائے جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس اقدام کا مقصد ایپل برانڈنگ کے تسلسل کو قائم کرنا اور کنفیوژن کو ختم کرنا ہے۔ ابھی ایپل کی ڈیوائسز کے آپریٹنگ سسٹمز کے نام مختلف ہیں جیسے آئی او ایس 18، واچ او ایس 12، میک او ایس 15 اور ویژن او ایس 2، کیونکہ انہیں مختلف برسوں میں متعارف کرایا گیا تھا۔ایپل کی جانب سے 9 جون کو کمپنی کی ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس کے موقع پر آپریٹنگ سسٹمز کے ناموں کی تبدیلی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ البتہ رپورٹ میں ایسا عندیہ نہیں دیا گیا کہ آئی فون کے ناموں کو بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ سال کمپنی نے آئی فون 16 کو متعارف کرایا تھا اور اب ستمبر میں آئی فون 17 سیریز کو پیش کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

جی میل میں انتہائی دلچسپ اور کارآمد فیچرکا اضافہ

واٹس ایپ میں میٹا کی جانب سے مزید نئے فیچرز متعارف

پاکستان کا ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم اقدام، بھارت کی نیندیں حرام

اے آئی بلیک میلنگ پر اتر آیا۔۔ جدید ترین روبوٹس کی حرکتوں نے ماہرین کو کیسے خوفزدہ کیا؟

سامو گڑھ اور ’حسد کی کہانی‘: تپتے میدان میں وہ لڑائی جس کے بعد اورنگزیب نے بھائیوں کو قتل، والد کو قید کیا اور مغل شہنشاہ بنے

فائبر آپٹک ڈرون: یوکرین جنگ کو تیزی سے بدلنے والا یہ خوفناک نیا ہتھیار کیا ہے؟

مقبول ایپ اینڈرائیڈ فونزکی بیٹری ختم کرنیکی بڑی وجہ

میٹا اے آئی کے صارفین کی تعداد سے متعلق حیران کن انکشاف

میٹا اے آئی کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی

ایپل نے آئی فونزمیں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا

پریگنینسی یعنی حمل ٹھہرنے کے علاوہ وہ آٹھ وجوہات جو ماہواری رُکنے کا باعث بن سکتی ہیں

خواتین میں تناؤ، موٹاپا اور وزن میں اچانک کمی سمیت آٹھ وجوہات جن سے ماہواری رک سکتی ہے

سلطان محمد ثانی: قسطنطنیہ کی فتح، جسے یورپ آج تک نہیں بھولا

انڈیا کا ’سٹیلتھ‘ جنگی طیارے بنانے کا منصوبہ کیا ہے اور اس کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

مقبرہ، مندر یا جنت کا راستہ: قدیم مصریوں کا وہ ’مقدس‘ راز جو اہرام کی تعمیر کی وجہ بنا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی