آئی سی سی ٹی20 درجہ بندی، پاکستان کی سعدیہ اقبال نمبر ون بولر بن گئیں


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن ٹی20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کی سپنر سعدیہ اقبال پہلے نمبر پر آ گئی ہیں۔کرک انفو کے مطابق ان سے قبل انگلینڈ کی سوفی ایکلیسٹون ٹاپ پوزیشن پر تھیں تاہم وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز سے باہر ہو جانے کے بعد پہلی سے چوتھی پوزیشن پر چلی گئی ہیں اور یوں یہ سعدیہ اقبال کے حصے میں آ گئی۔بائیں ہاتھ سے گیند پھینکنے والی سعدیہ اقبال نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے کھیل ککو بہتر بنانے میں سابق کرکٹر ثنا میر نے ان کا بہت ساتھ دیا۔اسی طرح حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک ویڈیو بیان میں بھی سعدیہ اقبال نے ثنا میر کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فی میل کرکٹ میں بہت تجربہ رکھتی ہیں اور اپنے دور کی نمبر ون بولر رہی ہیں۔آئی سی سی کی مزید رینکنگ کچھ یوں ہے کہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی لارین بیل 13 درجے ترقی پاتے ہوئے چھٹے نمبر پر آ گئی ہیں اور لنسی سمتھ نے 37 اور ایسی وونگ نے 32 درجے ترقی پائی ہے۔ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز میں اگرچہ ویسٹ انڈیز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس کی کپتان ہیلی میتھیوز کی انفرادی کارکردگی کافی بہتر رہی، جس پر وہ پوری سیریز میں سب سے زیادہ 177 رنز بنانے والی کھلاڑی ٹھہریں، جس میں ایک سینچری بھی شامل تھی۔اس کے بعد ان کو رینکنگ میں دو درجے ترقی ملی اور اب وہ فہرست میں ہیتھ مونی کے پیچھے ہیں۔اسی طرح انگلش فی میل ٹیم کی نئی کپتان سکیور برنٹ نصف سینچری بنانے کے بعد ٹی20 سیریز کی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل ہو گئی ہیں اور اس وقت نویں نمبر پر ہیں۔اسی طرح سیریز میں رنز کے مطابق تیسرے نمبر پر رہنے والی سوفیا ڈنکلے نے آٹھ درجے ترقی پائی اور فہرست میں 29ویں نمبر پر ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پاکستان سپر لیگ 11 کا شیڈول فائنل، ایونٹ 26 مارچ سے شروع ہوگا

35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

کلکتہ اسٹیڈیم میں بدانتظامی کا ملبہ چیف آرگنائزر پر ڈال دیا گیا

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

میسی کو دیکھنے کے لیے شادی چھوڑ کر آنے والے دلہے کی دہائی اور گنگولی کی درخواست: کولکتہ سٹیڈیم میں بدنظمی پر تنقید جاری

بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ، بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 90 رنز سے شکست

نیشنل گیمز اختتام پذیر، خیبر پختونخوا نے 69 میڈلز جیت لیے

پنجاب پولیس کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کے کتے کی تلاش

کولکتہ میں پاکستانی کرکٹر سے مشابہت رکھنے والے میسی کے مجسمے کی نقاب کشائی، دلچسپ تکرار

بابر اعظم بگ بیش ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں صرف 2 رنز بناسکے

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارتی ٹیم 240 رنز بنا کر 47 ویں اوور میں آل آؤٹ

ملتان سلطان کی ملکیت سے متعلق فیصلہ جلد متوقع

بھارت میں آسام کرکٹ کے 4 کھلاڑی میچ فکسنگ کے الزام میں معطل

’میسی، شعیب ملک کے مجسمے کا افتتاح کرنے کولکتہ آئے ہیں:‘ سٹار فٹبالر کی انڈیا آمد پر ’بدنظمی‘ اور سوشل میڈیا پر جاری تنقید

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی