پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیارے کی تباہی، فرانسیسی فوج کا پہلی بار ردعمل سامنے آگیا


حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں فرانس کے جدید لڑاکا طیارے رافیل کی تباہی پر فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا۔ پاکستان نے7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر جارحیت کے ردعمل میں بھارت کے 7 طیارے مار گرائے تھے جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔عالمی میڈیا پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل جیسے جدید طیاروں کی تباہی کو بھارت کے لیے ذلت آمیز شکست قرار دے چکا ہے۔عسکری ماہرین کے مطابق پاکستان نے پہلی بار رافیل جیسے جدید طیاروں کو گرا کر بھارت پر اپنی فضائی برتری ثابت کردی ہے۔اس حوالے سے فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔گزشتہ روز پیرس میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے پاک بھارت جنگ میں رافیل کی تباہی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فرانسیسی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعےکی تفصیلات ابھی غیر یقینی ہیں اور بہت سے پہلو تصدیق طلب ہیں۔انہوں نے کہا کہ رافیل کی کارکردگی کے حوالے سے فرانس صورتحال کو بغور دیکھ رہا ہے اور اپنے شراکت دار بھارت کے ساتھ براہ راست معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطے میں ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ رپورٹس کے مطابق اس لڑائی میں سیکڑوں طیاروں نے حصہ لیا، فرانس اس لڑائی کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا خواہاں ہے۔ اگر رافیل کے مار گرائے جانے کی رپورٹس درست ثابت ہوئیں تو یہ اس جہاز کے دو دہائیوں کی آپریشنل سروس کے دوران پہلا واقعہ ہوگا۔خیال رہےکہ پاک فضائیہ کی جانب سے 7 طیارے گرانے پر بھارت نے انکار کیا ہے تاہم 9 مئی کو ایک بریفنگ میں رافیل طیارے کے نقصان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے ائیر مارشل اے کے بھارتی نے کہا تھا کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہيں بتاسکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے 2019 میں پاکستان کے ہاتھوں اپنے 2 طیاروں کی تباہی کے بعد فرانس سے 36 رافیل طیارے خریدے تھے جن میں سے 3 پاکستان نے حالیہ جنگ میں تباہ کردیے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

کئی چیلنجز بچوں کی شراکت داری کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ابیہہ بتول

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ تاجکستان، دوشنبہ ایئرپورٹ پرتاجک ہم منصب نے استقبال کیا

امریکہ چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنا شروع کر دے گا: مارکو روبیو

امریکی عدالت نے ٹرمپ کے ٹیرف کوغیرقانونی قراردیا

فائبر آپٹک ڈرون: یوکرین جنگ کو تیزی سے بدلنے والا یہ خوفناک نیا ہتھیار کیا ہے؟

جگد گرو کا انڈین آرمی چیف سے پاکستان کا زیرانتطام کشمیر واپس لینے کا مطالبہ

اسرائیل کے اندرسے آوازیں بلند،نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دے دیا

امریکا کا چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

’میرا وقت ختم ہو گیا‘، ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیرباد کہہ دیا

ہندوؤں کے روحانی رہنما کا انڈین آرمی چیف سے پاکستان کا زیرانتطام کشمیر واپس لینے کا مطالبہ

’اختیارات سے تجاوز‘، عدالت نے صدر ٹرمپ کو تجارتی ٹیرف عائد کرنے سے روک دیا

کیا بھارت، آئی فون بنانے میں چین کی جگہ لینے والا ہے؟ اصل کہانی سامنے آگئی

ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ سے راہیں جدا کرلیں

ایلون مسک اور ٹرمپ انتظامیہ کے بارے میں بڑی خبر

گونو جھا: ’بہار کا بیربل‘ جو اپنی ذہانت سے چوروں کو چکما دے دیتا تھا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی