’اختیارات سے تجاوز‘، عدالت نے صدر ٹرمپ کو تجارتی ٹیرف عائد کرنے سے روک دیا


امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف سے متعلق احکامات کو اس بنیاد پر روک دیا ہے کہ اُن چند ممالک کی درآمدات پر محصولات عائد کر کے صدر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے جن کی امریکہ سے خرید کم اور درآمدات زیادہ ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بین الاقوامی تجارت کی عدالت نے کہا ہے کہ امریکی آئین کانگریس کو دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کو منظم کرنے کا خصوصی اختیار دیتا ہے جس کو صدر اپنے ہنگامی اختیارات استعمال کرتے ہوئے مسترد نہیں کر سکتے۔تین ججوں پر مشتمل پینل نے کہا کہ جس ہنگامی قانون کو جواز بناتے ہوئے ٹیرف عائد کیے گئے وہ صدر کو یکطرفہ اختیار نہیں دیتا کہ تقریباً ہر ملک پر محصولات لگا کر دیں۔عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چین، میکسیکو اور کینیڈا پر علیحدہ علیحدہ عائد محصولات پر بھی عمل درآمد سے روک دیا ہے۔عدالتی حکم کے چند منٹوں بعد ہی ٹرمپ انتظامیہ نے اپیل کا نوٹس دائر کیا اور عدالت کے اختیارات پر سوال اٹھایا۔مین ہٹن میں قائم بین الاقوامی تجارت کی عدالت، جو عالمی تجارت اور کسٹم قوانین سے متعلق مقدمات کی سماعت کرتی ہے، اس کے فیصلوں کے خلاف واشنگٹن ڈی سی میں کورٹ آف اپیلز اور بالآخر امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کی جا سکتی ہے۔وائٹ ہاؤس کے نائب پریس سیکریٹری کش دیسائی نے جاری بیان میں کہا کہ ’نیشنل ایمرجنسی (کی صورتحال) سے ٹھیک طریقے سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے اس کا فیصلہ کرنا غیرمنتخب ججز کا (کام) نہیں ہے۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’صدر ٹرمپ نے ’امریکہ سب سے پہلے‘ کا عہد کر رکھا ہے اور انتظامیہ اس بحران سے نمٹنے اور امریکہ کی عظمت کو بحال کرنے کے لیے ایگزیکٹو طاقت کا ہر حربہ استعمال کرے گی۔‘صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی سے عالمی تجارت شدید متاثر ہوئی ہے۔ فوٹو: روئٹرزصدر ٹرمپ کی بیرونی ممالک سے درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کی پالیسی سے عالمی تجارت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور مالیاتی منڈیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ٹیرف میں اچانک تبدیلیوں سے تمام چھوٹی بڑی کمپنیاں شدید متاثر ہوئی ہیں اور سپلائی چین اور  پیداوار نئی پالسیی کے مطابق ڈھالنے میں مشکلات سے دوچار ہیں۔ریاست نیو یارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، ’قانون واضح ہے، کسی بھی صدر کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ جب چاہیں خود سے ٹیکسز بڑھا دیں۔‘’ان ٹیرفز کے نتیجے میں ورکنگ فیملیز اور امریکی کاروباروں کے لیے ٹیکسز میں بہت زیادہ ہوا ہے اور اگر یہ جاری رہا تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، ہر چھوٹے بڑے کاروبار کو معاشی نقصان پہنچے گا اور ملک بھر میں بےروزگاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ کی پالیسیوں کے اثرات کے درمیان ایئرلائن سربراہوں کی انڈیا میں کانفرنس

پٹواری رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے پر نوٹ نگل گیا، پولیس کو الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کا انتظار

انڈین معیشت کی سالانہ ترقی چار سال کی کم ترین سطح 6.5 فیصد پر

پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، بی جے پی رہنما نے آخر اعتراف کر لیا

بھارت کی سفارت کاری کولمبیا میں بری طرح ناکام ہوگی، ششی تھرور

صدر ٹرمپ کا ٹیرف پر عدالت سے عارضی ریلیف پر خوشی کا اظہار

بھارت نے آخراعتراف کر لیا ، پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، بی جے پی

فرانس کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق اہم پیشرفت

شدید گرمی اور فریضہ حج کی ادائیگی، سعودی حکام کے غیر معمولی انتظامات

عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں کب ہوں گی؟

یونیورسٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پریشان

عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ عوام کیلئے خوشخبری آگئی

ملائیشیا کا اہم فیصلہ: بھارت کی پروازوں پر پابندی عائد

مودی نے پورے گاؤں کو یورینیم کی بھینٹ چڑھا دیا۔۔ ایٹمی طاقت کے بے قابو ہونے سے لوگوں کا کیا حال ہوا؟

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کردیے، ترجمان وائٹ ہاؤس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی