صدر ٹرمپ کا ٹیرف پر عدالت سے عارضی ریلیف پر خوشی کا اظہار


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی ٹیرف کی جارحانہ حکمت عملی پر عدالتی پابندی کے فیصلے کی عارضی معطلی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعرات کو واشنگٹن میں فیڈرل سرکٹ کے لیے ریاست ہائے متحدہ کی اپیل عدالت نے کہا کہ وہ حکومت کی اپیل پر غور کرنے کے لیے زیریں عدالت کے فیصلے کو روک رہی ہے، اور مقدمات کے مدعیان کو پانچ جون تک اور انتظامیہ کو نو جون تک جواب دینے کا حکم دیا ہے۔گذشتہ روز بدھ کو امریکہ کی بین الاقوامی تجارت کی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف سے متعلق احکامات کو اس بنیاد پر روک دیا تھا کہ اُنہوں نے ان چند ممالک کی درآمدات پر محصولات عائد کر کے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے جن کی امریکہ سے خرید کم اور درآمدات زیادہ ہیں۔اپنی تجارتی پالیسیوں کے حوالے سے عدالتی لڑائیوں کے اس نئے موڑ کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مین ہٹن میں موجود تجارتی عدالت پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’خوفناک‘ قرار دیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر کہا کہ ’ان پسِ پردہ رہ کر کام کرنے والے شاطروں کو ہماری قوم کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔‘صدر ٹرمپ کی بیرونی ممالک سے درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کی پالیسی سے عالمی تجارت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور مالیاتی منڈیوں کو نقصان پہنچا ہے۔امریکہ کی بین الاقوامی تجارت کی عدالت نے بدھ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف سے متعلق احکامات کو روک دیا تھا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)ٹیرف میں اچانک تبدیلیوں سے تمام چھوٹی بڑی کمپنیاں شدید متاثر ہوئی ہیں اور سپلائی چین اور پیداوار نئی پالسیی کے مطابق ڈھالنے میں مشکلات سے دوچار ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے اس فیصلے کو ’صریحاً غلط‘ قرار دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اپیل پر فیصلہ واپس لے لیا جائے گا۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ججوں نے ’صدر ٹرمپ کے اختیارات کو غصب کرنے کے لیے اپنی عدالتی طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

افغانستان کا پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم

پاک چین وزرا خارجہ ملاقات، ساتھ مل کرچلنے کا اعادہ

چین ایشیا میں فوجی طاقت استعمال کرنے کی ’تیاری‘ کر رہا ہے: امریکہ

پاکستان کا چھ طیارے مار گرانے کا دعویٰ، اہم یہ ہے کہ گرے کیوں: انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف

امریکی ویزے پر پابندی: غیر ملکی طلبہ کن متبادل ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں؟

بھارتی فوج نے لڑاکا طیاروں کے گرنے کی تصدیق کر دی

بی جے پی رہنما رنبیر سنگھ پٹھانیا نے جنگی ناکامی کا ذمہ دار فوج کا قرار دے دیا

بی جے پی نے جنگی ناکامی کا ذمہ دار فوج کا قرار دے دیا

گلیشیئر سے گاؤں کی تباہی کے بعد سوئٹزرلینڈ کی وادی میں سیلاب کا خطرہ

پاکستان میں میزائل حملے کے بعد کولمبیا کا تعزیتی بیان جس پر انڈین وفد نے مایوسی ظاہر کی

تجارتی مذاکرات، پاکستانی وفد آئندہ ہفتے امریکہ کے دورے پر آئے گا: صدر ٹرمپ

پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے ٹیرف سے متعلق ڈیل کرنے آرہے ہیں، صدر ٹرمپ

پاک بھارت کشیدگی تباہی کا باعث بن سکتی تھی، ہم نے دونوں کو جنگ سے روکا: صدر ٹرمپ

اہلیہ سے تھپڑ کھانے پرصدر ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کو انوکھا مشورہ

غیر ملکی دورے پر اہلیہ سے تھپڑ کھانے پرصدر ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کو انوکھا مشورہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی