پاک چین وزرا خارجہ ملاقات، ساتھ مل کرچلنے کا اعادہ


چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی (آئی او میڈ) کے منفرد فوائد کو فروغ دینے کے لئے پاکستان اور ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ میں بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام کے کنونشن کی دستخطی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران وانگ یی نے کہا کہ چین پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر تنازعات کے رضاکارانہ اور موثر نئے متبادل حل فراہم کرنے اور عالمی جنوب میں امن، استحکام، انصاف اور عدل کے فروغ کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم بنانے کو تیار ہے۔ملاقات کے دوران پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام کے لئے چین کا اقدام بروقت ہے اور کثیرجہتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات کامیاب رہی۔ پاکستان نے چین کی ثالثی کی تجویز قبول کرلی ہے اور افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔چینی وزیرخارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے، اعتماد بڑھے گا اور تعاون مضبوط ہوگا۔وانگ یی نے کہا کہ چین جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے اور بین الاقوامی امن و سلامتی میں کردار ادا کرنے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سکھوں کی مذہبی تقریبات، بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو این او سی نہ ملنے کی توقع

بنگلہ دیش میں نئے کرنسی نوٹ جاری، شیخ مجیب کی تصویر ہٹا دی گئی

ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے ’درجنوں زہریلے سانپ‘ نکل آئے

مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ آمنے سامنے، بھارتی ائیرچیف مارشل نے سچ اگل دیا

عید کی نماز سے متعلق نئی ہدایات کیا ہیں؟

پاکستان کی شاندار فتح کے ڈنکے، فرانسیسی ماہرنے تعریف کے پل باندھ دیے

پاکستان کی شاندار فتح کے ڈنکے، فرانسیسی ماہر کی بھرپور تعریف

آپریشن سپائڈر ویب: یوکرین کی 117 ڈرونز سمگل کر کے روس میں فضائی اڈوں اور جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کی بڑی کارروائی

18 ماہ کی تیاری اور اربوں ڈالر نقصان کا دعویٰ: یوکرین نے ڈرون حملے سے روس اور امریکہ کو کیا پیغام دیا؟

بنگلادیش: شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کرنسی سے ہٹا دی گئی

کولوراڈو میں اسرائیل حامی مظاہرین پر حملہ، 6 زخمی

’فلسطین کو آزاد کرو‘، امریکہ میں ہجوم پر پیٹرول بم حملہ، چھ زخمی

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کا جماعت اسلامی کی بحالی کا حکم

آپریشن سپائڈر ویب: لکڑی کے ڈبے اور 117 ڈرونز ٹرکوں پر روس سمگل کر کے یوکرین نے کیسے روسی جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا؟

آپریشن سپائیڈر ویب: لکڑی کے ڈبے اور 117 ڈرونز سمگل کر کے یوکرین نے کیسے روس کے جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی