سکھوں کی مذہبی تقریبات، بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو این او سی نہ ملنے کی توقع


متروکہ وقف املاک بورڈ نے رواں ماہ سکھوں کی دو اہم مذہبی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی دن (جوڑمیلہ) کی تقریب 16 جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29 جون کو لاہور میں ان کی سمادھی پر ہوگی۔ ان تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو دعوت دی گئی ہے۔پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کی طرف سے بارڈر بند ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد متوقع نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھارتی سکھ یاتریوں کے آمد پر ان کے لیے اپنا بارڈر کھولنے کے لیے تیار ہے لیکن بھارتی حکومت کی طرف سے سکھوں کو پاکستان آنے کے لیے این اوسی ملنے کی توقع نہیں ہے۔اس کشیدگی اور تناؤ کے باوجود متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بھارتی سکھ یاتریوں کا پہلا گروپ (اگر انہیں بھارتی حکومت کی طرف سے اجازت مل گئی) 9 جون بروز پیر کو پیدل واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔ یاتری سب سے پہلے گوردوارہ جنم استھان، ننکانہ صاحب جائیں گے جہاں قیام کے دوران وہ مقامی گوردواروں کی زیارت کریں گے۔ننکانہ صاحب میں دو روزہ قیام کے بعد یاتری 11 جون کو گوردوارہ سچا سودا، فاروق آباد کے راستے حسن ابدال روانہ ہوں گے۔ 12 جون کو وہ گوردوارہ پنجہ صاحب میں قیام کریں گے اور اس موقع پر مسلمان بزرگ صوفی بابا ولی قندھاری کی درگاہ پر بھی جا سکیں گے۔ 13 جون کو یاتری نارووال کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ گوردوارہ دربار صاحب، کرتارپور میں حاضری دیں گے اور 14 جون کو وہیں قیام کریں گے۔شیڈول کے مطابق 15 جون کو یہ قافلہ گوردوارہ روڑی صاحب، ایمن آباد کے راستے لاہور پہنچے گا۔ یہاں 16 جون بروز پیر کو مرکزی مذہبی تقریب ’’بھوگ اکھنڈ پاٹھ صاحب‘‘ منعقد ہوگی جس میں سکھ یاتری گرو ارجن دیو جی کی شہادت کی یاد میں گوردوارہ ڈیرہ صاحب، لاہور میں مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ 17 جون کو یاتری لاہور میں قیام کریں گے جبکہ 18 جون کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہوں گے۔اس کے بعد جون کے بھارتی سکھ یاتریوں کا دوسرا گروپ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے 22 جون بروز اتوار کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان آئے گا۔ ان کا ابتدائی قیام بھی ننکانہ صاحب میں ہوگا جہاں وہ 23 جون کو مقامی گوردواروں کی زیارت کریں گے۔اسی طرح، 24 جون کو وہ گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کے راستے حسن ابدال روانہ ہوں گے اور اگلے روز پنجہ صاحب میں قیام کریں گے۔ 26 جون کو یہ قافلہ دربار صاحب کرتارپور پہنچے گا اور 27 جون تک وہاں قیام کرے گا۔ بعد ازاں، 28 جون کو یہ یاتری لاہور کی طرف روانہ ہوں گے جہاں وہ 29 جون بروز اتوار کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر بھوگ اکھنڈ پاٹھ صاحب کی رسم گوردوارہ ڈیرہ صاحب، لاہور میں ادا کی جائے گی۔یاتری 30 جون کو لاہور میں قیام کریں گے جبکہ یکم جولائی 2025 کو واپس بھارت روانہ ہوں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

لبیک اللہم لبیک کی گونج ، حج کے روحانی سفر کا آغاز، لاکھوں عازمین حج منیٰ کی طرف روانہ

صدر ٹرمپ کا ٹیکسوں اور اخراجات سے متعلق بل ’گھناؤنا اقدام‘: ایلون مسک

مون سون بارشیں: انڈیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تین فوجی اہلکار ہلاک، چھ لاپتہ

جنوبی کوریا صدارتی انتخابات میں اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کو برتری

بھارت کی بڑی سازش بے نقاب، سکھ برادری کو بدنام کرنے کا بھانڈا پھوٹ گیا

لندن عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون مجرم قراردے دیا

کینیڈا: رواں ماہ جی۔7 اجلاس کے دعوت نامے سے نریندر مودی آؤٹ

لندن، عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون مجرم قراردے دیا

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر روایتی ’معلومات کی جنگ‘ جس میں کم جونگ اُن کی برتری بڑھتی جا رہی ہے

عرب ممالک میں مزدورشدید گرمی کے خطرات سے دوچار ہیں، ہیومن رائٹس واچ

بھارتی وفود کی مختلف ممالک کے دوروں میں موج مستیاں، بھارتی عوام شدید غم و غصہ

فرانس پر ایمیزون کے جنگلات کے بیچوں بیچ ’خطرناک قیدیوں کی کالونی‘ قائم کرنے کا الزام کیوں لگایا جا رہا ہے؟

یوکرین کے آپریشن سپائڈر ویب میں کتنے بمبار طیارے تباہ ہوئے اور اس سے روس کی جنگی صلاحیت کیسے متاثر ہو گی؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو بڑا سرپرائز دے دیا، کارسازکمپنی کو مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے سے روک دیا

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی کا ہندو روحانی پیشوا جگدگرو رام بھدرآچاریہ کے آشرم کا دورہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی