کینیڈا: رواں ماہ جی۔7 اجلاس کے دعوت نامے سے نریندر مودی آؤٹ


گزشتہ سال نئی دہلی میں منعقدہ جی-20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کے بعد مبینہ طور پر اپنی ساکھ کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور جی 7 سربراہی اجلاسوں میں بطور مہمان خصوصی مسلسل شرکت کے باوجود، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آئندہ جی-7 سربراہی اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جی 7 ایک غیر رسمی گروپ ہے جس میں صنعتی طور پر ترقی یافتہ مغربی ممالک اور جاپان شامل ہیں، فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ، جاپان، امریکا اور کینیڈا کے علاوہ یورپی یونین، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)، عالمی بینک اور اقوام متحدہ بھی جی 7 کے اجلاسوں میں شرکت کرتے ہیں۔بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ نے رپورٹ کیا کہ جنوبی افریقہ، یوکرین اور آسٹریلیا نے مبینہ طور پر کینیڈا کی طرف سے دعوت نامے قبول کر لیے ہیں، جب کہ وزیر اعظم مودی کے دورے پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ’بھارت کو اب تک اس سربراہی اجلاس کے لیے کوئی سرکاری دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، جو کینیڈا میں 15 سے 17 جون تک منعقد ہو رہا ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ بھارتی فریق شرکت کے لیے مائل نہیں ہے‘۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ اس قسم کے کسی اعلیٰ سطح کے دورے سے پہلے تعلقات میں بہتری ضروری ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی نے مستقبل میں کینیڈا کا دورہ کیا تو کچھ سیکیورٹی خدشات کو بھی حل کرنا ہوگا۔ گزشتہ ماہ، بھارتی وزارت خارجہ نے 2 مواقع پر کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کینیڈا کے جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔واضح رہے کہ سکھ تنظیموں نے اوٹاوا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ 5 سالہ روایت کو توڑتے ہوئے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو جی-7 سربراہی اجلاس میں مدعو نہ کرے۔ کینیڈا رواں ماہ کیناناسکس، ایلبیرٹا میں جی-7 رہنماؤں کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔امید ہے کہ جی-7 ممالک کے رہنما (فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان اور امریکا) اجلاس میں شرکت کریں گے، ساتھ ہی یورپی کمیشن کے صدر بھی شریک ہوں گے، تاہم اوٹاوا نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ اس بنیادی گروپ کے علاوہ کن عالمی رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے۔کینیڈین پریس کے مطابق کینیڈا نے برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ برازیل کی وزارتِ خارجہ نے فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا انہوں نے یہ دعوت قبول کی ہے یا نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

میدانِ عرفات میں رکنِ اعظم کی ادائیگی، مسجد نمرہ میں خطبہ حج

روس پر یوکرینی حملوں کا جواب دیا جائے گا، پیوٹن کی دھمکی

مودی بھارت کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہا ہے، سابق بھارتی ہوم سیکرٹری

ایران اور افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی

غزہ پر قرار داد سلامتی کونسل میں پیش، امریکا نے ویٹو کر دی

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، لاکھوں عازمین میدان عرفات میں جمع

ٹرمپ نے ایران، افغانستان اور دیگر 12 ممالک کے شہریوں کے لیے امریکا کے دروازے بند کر دیے

’چینی جہاز کی عمدہ کارکردگی‘، انڈونیشیا کا جے 10 لڑاکا طیاروں کی خریداری پر غور

ایرانی تیل، پابندیاں اور گوتم اڈانی: ’مودی سے قریبی تعلقات رکھنے والے‘ انڈین ارب پتی تاجر کے خلاف امریکہ میں تحقیقات کیوں ہو رہی ہیں؟

1967 کی چھ روزہ جنگ: جب اسرائیل نے آدھے گھنٹے میں ’مصری فضائیہ کا وجود ختم کر دیا‘

ٹرمپ نے افغانستان اور ایران سمیت کن 12 ممالک کے شہریوں پر ’سفری پابندیاں‘ عائد کیں اور اس کی وجہ کیا ہے؟

مودی کا دورہ کشمیر، سٹریٹجک نوعیت کے اہم ریل منصوبے کا افتتاح کریں گے

انڈیا کی تاریخ میں پہلی بار ذات پات کی بنا پر مردم شماری کا اعلان

نریندرمودی نیتن یاہو کی سستی کاپی ہے جواسرائیلی حکومت کے نقش قدم پرچل رہا ہے، بلاول بھٹو

’زرعی دہشت گردی‘، امریکہ کا دو چینی شہریوں پر خطرناک حیاتیاتی مواد لانے کا الزام

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی