میدانِ عرفات میں رکنِ اعظم کی ادائیگی، مسجد نمرہ میں خطبہ حج


دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمینِ حج میدانِ عرفات میں رکنِ اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ اس موقع پرامام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا۔ خطبہ حج کے دوران امام کعبہ نے تقویٰ، صبر، توحید، عبادات اور معاشرتی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ایک ہے اور محمد ﷺ اس کے رسول ہیں۔ تقویٰ اختیار کرو، اللہ سے ڈرو، اور جس چیز سے اللہ نے منع کیا ہے، اس سے رک جاؤ۔امام کعبہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا ہے، تقویٰ اختیار کرنے والوں پر اس کی خاص رحمت نازل ہوتی ہے۔ نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے کا ساتھ دو اور برائی سے بچو۔ امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے حج کا خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ آج کے دن اللہ نے امتِ محمد ﷺ پر اپنی نعمتیں مکمل کر دی ہیں اور اسلام کو بطور دین پسند فرمایا ہے۔ انہوں نے عبادات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج اسلام کے بنیادی ارکان ہیں۔ جو ان پر عمل کرتا ہے وہی کامیاب ہے۔خطبہ میں امام کعبہ نے توحید، نماز، معاشرتی انصاف، پڑوسیوں سے حسن سلوک اور گناہوں سے بچنے کی خصوصی تلقین کی اور فرمایا کہ شیطان تمہارا کھلا دشمن ہے، اس سے ہوشیار رہو۔ نیکیوں کو عام کرو، معاشرے میں محبت پھیلاؤ، اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات پر عمل کرو۔امام کعبہ نے ایمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایمان زبان سے اقرار اور دل سے تصدیق کا نام ہے۔ نماز، حیا، صدقِ کلام، اور فرائض کی ادائیگی ایمان کا حصہ ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’صدر کا مواخذہ ہونا چاہیے‘ ، ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز

بنگلا دیش سے متعلق بڑی خبر، عبوری حکومت نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

جاپان: سالانہ شرحِ پیدائش کم ترین سطح پر، آبادی میں کمی کا سخت خطرہ

’دنیا کی خاموشی‘: سرخ لپ سٹک لگا کر افغان خواتین کا اپنے حقوق کے لیے منفرد احتجاج

ضیا یوسف کا استعفیٰ جو برطانوی دائیں بازو کی جماعت ریفارم یو کے کو متاثر کر سکتا ہے

صدر ٹرمپ اور ایلون مسک میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، ایک دوسرے پر سنگین الزامات

ڈالر کو ایک کمزور کرنسی بنانے کا منصوبہ: کیا ٹرمپ امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ لانا چاہتے ہیں؟

’آپریشن سپائیڈر ویب‘: یوکرین کے ’غیرمعمولی‘ حملے سے انڈیا اور دیگر ممالک کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟

’اسلام قبول کر کے‘ مکہ پہنچنے والے وہ یورپی ’جاسوس‘ جنھوں نے کعبہ کی ابتدائی تصاویر لیں اور تلاوت کی ریکارڈنگ کی

سکیورٹی کونسل میں غزہ جنگ بندی پر قرارداد پیش، امریکہ نے ایک مرتبہ پھر ویٹو کر دی

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

دوستی ختم ہوتے ہی دشمن بن بیٹھے۔۔ ایلون مسک اور ٹرمپ کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات ! ویڈیو

پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سے عداوت تک کا سفر

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سےعداوت تک کا سفر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی