جاپان: سالانہ شرحِ پیدائش کم ترین سطح پر، آبادی میں کمی کا سخت خطرہ


جاپان میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد اندازوں سے کہیں زیادہ تیزی سے کم ہو رہی ہے جبکہ گذشتہ برس سالانہ شرحِ پیدائش ایک نئی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سی این این کے مطابق جاپانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سنہ 2024 میں جاپان میں صرف چھ لاکھ 86 ہزار 61 بچے پیدا ہوئے جو گذشتہ برس کے مقابلے میں 5.7 فیصد کم ہے۔سنہ 1899 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جاپان میں ایک برس میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد سات لاکھ سے کم ہے جبکہ آبادی میں لگاتار گراوٹ کا یہ 16 واں برس ہے۔ یہ تعداد سنہ 1949 کی جنگ کے بعد ’بیبی بوم‘ کے دوران پیدا ہونے والے 27 لاکھ بچوں کے مقابلے میں صرف ایک چوتھائی ہے۔آبادی کے تیزی سے عمر رسیدہ ہونے اور سکڑنے کی صورت حال نے جاپان میں معیشت کے استحکام اور قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات بڑھا دیے ہیں، خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب وہ دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔وزیراعظم شیگرو ایشیبا نے اس صورت حال کو ’سائلنٹ ایمرجنسی‘ قرار دیا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ وہ ایسی پالیسیاں متعارف کرائیں گے جن سے شادی شدہ جوڑوں، بالخصوص دیہی علاقوں میں رہنے والوں کو ملازمت اور بچوں کی پرورش میں توازن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔دیہی علاقوں میں خاندانی روایات زیادہ قدامت پسند اور خواتین کے لیے سخت تصور کی جاتی ہیں۔جاپان اُن مشرقی ایشیائی ممالک میں شامل ہے جو کم ہوتی ہوئی شرحِ پیدائش اور عمر رسیدہ آبادی کے مسئلے سے دوچار ہیں۔ جنوبی کوریا اور چین بھی برسوں سے خاندانوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔چاپان میں گذشتہ برس چار لاکھ 85 ہزار 63 شادیاں ہوئیں (فائل فوٹو: آئی سٹاک)بدھ کے روز ویتنام نے بھی دہائیوں پرانے ’دو بچوں کی حد‘ کے قانون کو ختم کر دیا ہے تاکہ شرحِ پیدائش میں کمی کو روکا جا سکے۔وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جاپان کی زرخیزی کی شرح (یعنی ایک عورت اپنی زندگی میں اوسطاً کتنے بچے پیدا کرتی ہے) سنہ 2024 میں مزید کم ہو کر 1.15 رہ گئی ہے، جو سنہ 2023 میں 1.2 تھی۔اگرچہ گذشتہ برس کے مقابلے میں شادیوں کی تعداد کچھ بڑھی ہے۔ جاپان میں سنہ 2024 میں چار لاکھ 85 ہزار 63 شادیاں ہوئیں مگر مجموعی طور پر سنہ 1970 کی دہائی سے جاری گراوٹ کا رجحان برقرار ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسیاں اُن نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدِنظر نہیں رکھتیں جو شادی سے گریزاں ہیں بلکہ صرف شادی شدہ جوڑوں پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔سنہ 2024 میں جاپان میں صرف چھ لاکھ 86 ہزار 61 بچے پیدا ہوئے (فائل فوٹو: گیٹی)تجزیہ کاروں کے مطابق نوجوان نسل شادی اور بچوں کی پرورش سے اس لیے بھی کترا رہی ہے کہ روزگار کے مواقع کم ہیں، مہنگائی بہت زیادہ ہے اور جاپانی کارپوریٹ کلچر صنفی عدم مساوات سے بھرپور ہے، جس سے خواتین اور کام کرنے والی ماؤں پر اضافی دباؤ پڑتا ہے۔دوسری جانب خواتین کا کہنا ہے کہ شوہر کا نام اختیار کرنے کا قانونی دباؤ بھی شادی نہ کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔جاپانی قانون کے تحت شادی شدہ جوڑوں کا ایک ہی خاندانی نام اختیار کرنا بھی لازمی ہے۔اس وقت جاپان کی کُل آبادی تقریباً 12 کروڑ 40 لاکھ ہے جو اندازوں کے مطابق 2070 تک کم ہو کر 8 کروڑ 70 لاکھ رہ جائے گی اور اس وقت ملک کی 40 فیصد آبادی 65 برس یا اس سے زائد عمر کی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں عام انتخابات اپریل 2026 میں ہوں گے، عبوری سربراہ محمد یونس کا اعلان

’صدر کا مواخذہ ہونا چاہیے‘ ، ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز

بنگلا دیش سے متعلق بڑی خبر، عبوری حکومت نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

جاپان: سالانہ شرحِ پیدائش کم ترین سطح پر، آبادی میں کمی کا سخت خطرہ

’دنیا کی خاموشی‘: سرخ لپ سٹک لگا کر افغان خواتین کا اپنے حقوق کے لیے منفرد احتجاج

ضیا یوسف کا استعفیٰ جو برطانوی دائیں بازو کی جماعت ریفارم یو کے کو متاثر کر سکتا ہے

صدر ٹرمپ اور ایلون مسک میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، ایک دوسرے پر سنگین الزامات

ڈالر کو ایک کمزور کرنسی بنانے کا منصوبہ: کیا ٹرمپ امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ لانا چاہتے ہیں؟

’آپریشن سپائیڈر ویب‘: یوکرین کے ’غیرمعمولی‘ حملے سے انڈیا اور دیگر ممالک کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟

’اسلام قبول کر کے‘ مکہ پہنچنے والے وہ یورپی ’جاسوس‘ جنھوں نے کعبہ کی ابتدائی تصاویر لیں اور تلاوت کی ریکارڈنگ کی

سکیورٹی کونسل میں غزہ جنگ بندی پر قرارداد پیش، امریکہ نے ایک مرتبہ پھر ویٹو کر دی

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

دوستی ختم ہوتے ہی دشمن بن بیٹھے۔۔ ایلون مسک اور ٹرمپ کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات ! ویڈیو

پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سے عداوت تک کا سفر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی