
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔ عید الاضحی کی نماز کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ اور مسجد اقصیٰ میں ہوئے، فلسطینیوں سمیت پوری امت مسلمہ کی خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔سعودی قیادت کو عید کے موقع پر متعدد اسلامی ملکوں کے رہنماوں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔دوسری جانب 16 لاکھ سے زائد حجاج کرام کی مزدلفہ سے منیٰ واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے، حجاج کرام نے رات منیٰ میں گزاری اور کنکریاں جمع کیں۔حجاج کرام آج جمرات میں بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر جانوروں کی قربانی کریں گے، سرمنڈوا کر احرام کھول دیں گے۔