’زرعی دہشت گردی‘، امریکہ کا دو چینی شہریوں پر خطرناک حیاتیاتی مواد لانے کا الزام


امریکی حکام کی جانب سے دو چینی شہریوں پر خطرناک حیاتیاتی مواد کی سمگلنگ کا الزام لگایا گیا ہے جس کو ممکنہ طور پر امریکہ میں ’زرعی دہشت گردی‘ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جن میں سے ایک نے امریکہ کا دورہ کیا تھا جبکہ ایک مشی گن میں ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل کو امریکی محکمہ انصاف نے مواد کی شناخت فوسیریئم گریمنیئرئم کے طور پر کی ہے جو ایک قسم کی فنگس ہے اور سائنس میں اس کی درجہ بندی ’زرعی دہشت گردی کے ممکنہ ہتھیار‘ کے طور پر کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فنگس کچھ فصلوں میں ہیڈ بلائٹ لاتی ہے اور ہر سال عالمی سطح پر اربوں ڈالر کے نقصان کا باعث بنتی ہے۔‘ایف بی آئی کے پاس آںے والی ایک مجرمانہ شکایت کے مطابق چین کے 34 سالہ محقق زونیونگ لیو جولائی 2024 میں اس وقت فنگس کو اپنے ساتھ لائے تھے جب وہ اپنی دوست ینکنگ جیان سے ملنے آئے تھے۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے فنگس کو غیرقانونی طریقے سے لانے کا اعتراف بھی کیا اور کہا کہ اس کا مقصد مشن گن یونیورسٹی کی لیبارٹری میں اس پر تحقیق کرنا تھا جہاں ان کی دوست جیان کام کرتی ہیں۔یونیورسٹی کی جانب کی جانب سے فوری طور پر اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’دونوں کے درمیان ہونے والے رابطوں کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ لیو کی امریکہ آمد سے قبل انہوں نے مواد کی ترسیل اور لیبارٹری میں تحقیق کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔‘شکایت میں لیو اور جیان پر سازش، امریکہ میں غیرقانونی طور پر اشیا لانے، غلط بیانی اور ویزے کے حوالے سے دھوکہ دہی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ایف بی آئی کے سپیشل ایجنٹ چیوورائے گبسن کا کہنا ہے کہ ’اس جوڑے کے اقدام نے عوامی تحفظ کے لیے ایک فوری خطرہ پیدا کر دیا ہے۔‘رپورٹ کے مطابق امریکہ میں موجود جیان نے منگل کو مشی گن کی عدالت میں پیش ہونا تھا اور ان کے لیے جج کی جانب سے محافظ کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں ہے پیشی کے موقع پر کیا کارروائی ہوئی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سکیورٹی کونسل میں غزہ جنگ بندی پر قرارداد پیش، امریکہ نے ایک مرتبہ پھر ویٹو کر دی

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

دوستی ختم ہوتے ہی دشمن بن بیٹھے۔۔ ایلون مسک اور ٹرمپ کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات ! ویڈیو

پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان

الزامات اور دھمکیوں کا تبادلہ: ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کا دوستی سےعداوت تک کا سفر

بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات، پاک بھارت ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور

بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات، پاک بھارت ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا

راہبہ اور تین مردوں کی تصویر والا 200 سال پرانا کنڈوم جو آج بھی صحیح حالت میں موجود ہے

میدانِ عرفات میں رکنِ اعظم کی ادائیگی، مسجد نمرہ میں خطبہ حج

روس پر یوکرینی حملوں کا جواب دیا جائے گا، پیوٹن کی دھمکی

مودی بھارت کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہا ہے، سابق بھارتی ہوم سیکرٹری

ایران اور افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی

غزہ پر قرار داد سلامتی کونسل میں پیش، امریکا نے ویٹو کر دی

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، لاکھوں عازمین میدان عرفات میں جمع

ٹرمپ نے ایران، افغانستان اور دیگر 12 ممالک کے شہریوں کے لیے امریکا کے دروازے بند کر دیے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی