انڈیا کی تاریخ میں پہلی بار ذات پات کی بنا پر مردم شماری کا اعلان


انڈین حکومت نے کہا ہے کہ وہ 2027 میں ملک میں مردم شماری کرائے گی۔ اور اس میں ذات پات کی بنا پر بھی لوگوں کی گنتی کی جائے گی جو ایک متنازع معاملہ ہے اور انڈیا کی آزادی کے بعد سے آج تک ایسا نہیں کیا گیا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وزارت داخلہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ’ذاتوں کی گنتی کے ساتھ دو مرحلوں میں مردم شماری 2027 کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘انڈیا کی زیادہ تر آبادی یکم مارچ 2027 کو ہونے والی مردم شماری میں حصہ لیں گی، لیکن ہمالیائی علاقوں میں اس کا آغاز برف باری سے پہلے یکم اکتوبر 2026 کو ہو جائے گا۔ان علاقوں میں ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے ساتھ ساتھ لداخ اور جموں و کشمیر کا متنازعہ علاقہ بھی شامل ہے۔انڈیا میں آخری بار مردم شماری سنہ 2011 میں ہوئی تھی۔ذات پات کا نظام انڈیا کے معاشرے کا بنیادی جز ہے اور یہاں لوگوں کی حیثیت کا تعین ان کی ذات کی بنا پر ہوتا ہے۔ اونچی ذات والے افراد کو زیادہ مراعات حاصل ہیں جبکہ نچلی ذاتوں کے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔انڈیا کی ایک ارب 40 کروڑ کی آبادی میں سے دو تہائی سے زیادہ افراد کا تعلق نچلی ذاتوں سے ہے۔ذات پات کا نظام انڈیا کے معاشرے کا بنیادی جز ہے اور یہاں لوگوں کی حیثیت کا تعین ان کی ذات کی بنا پر ہوتا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)لوگوں کی ذاتوں کا ڈیٹا آخری بار برطانوی نوآبادیاتی دور میں سنہ 1931 کی مردم شماری میں اکٹھا کیا گیا تھا۔ اور اس کے 16 برس بعد انڈیا آزاد ہو گیا تھا۔اس کے بعد آنے والی حکومتوں نے انتظامی پیچیدگی اور سماجی بدامنی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے حساس آبادیاتی اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کرنے سے اجتناب برتا ہے۔ذاتوں کے حوالے سے ایک سروے سنہ 2011 میں کیا گیا تھا لیکن اس کے نتائج کا کبھی بھی اعلان نہیں کیا گیا کیونکہ اس کے اعداد و شمار مبینہ طور پر غلط تھے۔ اس بنا پر اس سروے کو سنہ 2011 کی مردم شماری کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

دوستی ختم ہوتے ہی دشمن بن بیٹھے۔۔ ایلون مسک اور ٹرمپ کے ایک دوسرے پر سنگین الزامات ! ویڈیو

پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان

بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات، پاک بھارت ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور

بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات، پاک بھارت ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا

راہبہ اور تین مردوں کی تصویر والا 200 سال پرانا کنڈوم جو آج بھی صحیح حالت میں موجود ہے

میدانِ عرفات میں رکنِ اعظم کی ادائیگی، مسجد نمرہ میں خطبہ حج

روس پر یوکرینی حملوں کا جواب دیا جائے گا، پیوٹن کی دھمکی

مودی بھارت کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہا ہے، سابق بھارتی ہوم سیکرٹری

ایران اور افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی

غزہ پر قرار داد سلامتی کونسل میں پیش، امریکا نے ویٹو کر دی

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، لاکھوں عازمین میدان عرفات میں جمع

ٹرمپ نے ایران، افغانستان اور دیگر 12 ممالک کے شہریوں کے لیے امریکا کے دروازے بند کر دیے

’چینی جہاز کی عمدہ کارکردگی‘، انڈونیشیا کا جے 10 لڑاکا طیاروں کی خریداری پر غور

ایرانی تیل، پابندیاں اور گوتم اڈانی: ’مودی سے قریبی تعلقات رکھنے والے‘ انڈین ارب پتی تاجر کے خلاف امریکہ میں تحقیقات کیوں ہو رہی ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی