لبیک اللہم لبیک کی گونج ، حج کے روحانی سفر کا آغاز، لاکھوں عازمین حج منیٰ کی طرف روانہ


لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کی  صداؤں کے ساتھ مناسکِ حج کا آغاز، لاکھوں عازمین منیٰ روانہ،دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمینِ حج مکہ سے منیٰ کی جانب روانہ ہو گئے۔ منیٰ میں عازمین ظہر سے قبل پہنچیں گے اور جمعرات کی صبح تک وہیں قیام کریں گے، جہاں وہ عبادات میں مشغول رہیں گے۔ منیٰ میں قیام کے دوران حجاج کرام ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کریں گے،حج کے سب سے اہم رکن وقوف عرفہ کے لیے نو ذوالحجہ کو تمام عازمین منیٰ سے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔میدانِ عرفات میں وہ حج کا عظیم خطبہ سنیں گے اور اس کے بعد ظہر و عصر کی نمازیں ادا کریں گے۔عازمین سورج غروب ہونے تک عرفات کے میدان میں قیام کریں گے، جس کے بعد مزدلفہ روانہ ہوں گے۔ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ملا کر ادا کی جائیں گی۔کھلے آسمان تلے رات گزارنے کے دوران حجاج رمی کے لیے کنکریاں بھی جمع کریں گے۔دس ذوالحجہ کو حجاج کرام مزدلفہ سے جمرات کے لیے روانہ ہوں گے جہاں بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے، قربانی کریں گے۔حلق یا قصر کروا کر احرام کھول دیں گے اور اس کے بعد طوافِ زیارت ادا کریں گے۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے رواں سال بھی حج کے انتظامات انتہائی منظم انداز میں مکمل کر لیے گئے ہیں۔اس سال حج کا خطبہ اردو، انگریزی اور دیگر زبانوں سمیت دنیا کی 35 مختلف زبانوں میں براہ راست ترجمے کے ساتھ نشر کیا جائے گا تاکہ دنیا بھر کے مسلمان اس عظیم پیغام کو اپنی زبان میں سمجھ سکیں۔یہ مناسکِ حج کا وہ روحانی سفر ہے جس میں اتحاد، اطاعت اور قربانی کا عملی مظاہرہ پوری دنیا کے سامنے آتا ہے، اور امت مسلمہ ایک بار پھر ایمان، عبادت اور اخوت کا عملی پیغام دیتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات، پاک بھارت ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور

بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات، پاک بھارت ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا

راہبہ اور تین مردوں کی تصویر والا 200 سال پرانا کنڈوم جو آج بھی صحیح حالت میں موجود ہے

میدانِ عرفات میں رکنِ اعظم کی ادائیگی، مسجد نمرہ میں خطبہ حج

روس پر یوکرینی حملوں کا جواب دیا جائے گا، پیوٹن کی دھمکی

مودی بھارت کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہا ہے، سابق بھارتی ہوم سیکرٹری

ایران اور افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی

غزہ پر قرار داد سلامتی کونسل میں پیش، امریکا نے ویٹو کر دی

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، لاکھوں عازمین میدان عرفات میں جمع

ٹرمپ نے ایران، افغانستان اور دیگر 12 ممالک کے شہریوں کے لیے امریکا کے دروازے بند کر دیے

’چینی جہاز کی عمدہ کارکردگی‘، انڈونیشیا کا جے 10 لڑاکا طیاروں کی خریداری پر غور

ایرانی تیل، پابندیاں اور گوتم اڈانی: ’مودی سے قریبی تعلقات رکھنے والے‘ انڈین ارب پتی تاجر کے خلاف امریکہ میں تحقیقات کیوں ہو رہی ہیں؟

1967 کی چھ روزہ جنگ: جب اسرائیل نے آدھے گھنٹے میں ’مصری فضائیہ کا وجود ختم کر دیا‘

مسجد الحرام کے اوپر فوجی ہیلی کاپٹر اور ’خدا کے مہمانوں کی حفاظت کا مشن‘: سعودی عرب نے مکہ میں دفاعی میزائل سسٹم کیوں نصب کیا؟

ٹرمپ نے افغانستان اور ایران سمیت کن 12 ممالک کے شہریوں پر ’سفری پابندیاں‘ عائد کیں اور اس کی وجہ کیا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی