ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو بڑا سرپرائز دے دیا، کارسازکمپنی کو مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے سے روک دیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں کار ساز کمپنی ٹیسلا کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگنے سے رکوادیا۔ بھارتی ہیوی انڈسٹریز کے وزیر ایچ ڈی کمار سوامی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیسلا نے صرف بھارت میں صرف شورومز کھولنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے فروری میں امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ایلون مسک نے بھارت میں ٹیسلا کی فیکٹری لگائی تویہ امریکا کےساتھ ناانصافی ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیسلا سمیت دیگر کمپنیوں کو کاریں، پرزے امریکا میں بنانے چاہئیں۔ ایلون مسک ماضی میں بھارت میں ہائی امپورٹ ڈیوٹیز کو سرمایہ کاری میں رکاوٹ قرار دے چکے ہیں۔گزشتہ ماہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کو خبردار کیا تھا کہ اگر کمپنی نے اپنے آئی فونز امریکا میں تیار نہیں کیے تو اسے 25 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑےگا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہےکہ امریکا میں فروخت ہونے والے آئی فونز امریکی سرزمین میں تیار کیے جائیں گے، بھارت یا کسی اور جگہ نہیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو ایپل کو امریکا میں کم از کم 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔خیال رہےکہ حالیہ برسوں میں ایپل نے چین میں ڈیوائسز کی پروڈکشن پر انحصار کم کرنے کے لیے بھارت میں سرمایہ کاری بڑھائی ہے اور ایپل نے فروری 2025 میں امریکا میں 500 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

نریندرمودی نیتن یاہو کی سستی کاپی ہے جواسرائیلی حکومت کے نقش قدم پرچل رہا ہے، بلاول بھٹو

’زرعی دہشت گردی‘، امریکہ کا دو چینی شہریوں پر خطرناک حیاتیاتی مواد لانے کا الزام

بھارتی سکھ مودی سرکار کے نشانے پر، معروف سکھ یوٹیوبر بھی گرفتار

غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پیش، اقوام متحدہ میں ووٹنگ جاری

پاکستانی فضائی حدود کی بندش،ایئرانڈیا کو یومیہ 20 کروڑ روپے کا نقصان

ایران کے سرحدی شہر میں دو پاکستانی قتل

مسجد الحرام: کعبے کے گرد ایک چھوٹے سے صحن سے دنیا کی سب سے بڑی مسجد تک

لبیک اللہم لبیک کی گونج ، حج کے روحانی سفر کا آغاز، لاکھوں عازمین حج منیٰ کی طرف روانہ

صدر ٹرمپ کا ٹیکسوں اور اخراجات سے متعلق بل ’گھناؤنا اقدام‘: ایلون مسک

تین دن میں ہلاکتوں کے تین واقعات: غزہ میں امداد کی ’متنازع‘ تقسیم، امریکی کنٹریکٹر اور اسرائیلی فوج کی ’مشکوک افراد پر‘ فائرنگ

تین دن میں ہلاکتوں کے تین واقعات: غزہ میں امداد کی ’متنازع‘ تقسیم، امریکی سکیورٹی کنٹریکٹر اور اسرائیلی فوج کی ’مشکوک افراد پر‘ فائرنگ

مون سون بارشیں: انڈیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تین فوجی اہلکار ہلاک، چھ لاپتہ

ڈرون یا دھماکہ خیز مواد: یوکرین نے ’روسی قبضے کی علامت‘ کو 11 ماہ کے خفیہ آپریشن کے بعد کیسے نشانہ بنایا؟

شادی کے لئے پیسے نہیں ہیں کیونکہ۔۔ ارب پتی سمجھے جانے والے مسٹر بیسٹ اپنی ماں سے ادھار لینے پر کیوں مجبور ہوگئے؟

جنوبی کوریا صدارتی انتخابات میں اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کو برتری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی