مون سون بارشیں: انڈیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تین فوجی اہلکار ہلاک، چھ لاپتہ


انڈین آرمی کے مطابق ملک کے شمال مشرقی حصے میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ریاست سِکم میں پیر کو تین فوجی اہلکار ہلاک اور چھ لاپتہ ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق انڈیا کے شمال مشرق میں گزشتہ چار دنوں کے دوران مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں کم سے کم 34 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔  خبر رساں اداروں روئٹرز اور اے ایف پی کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کو ریاست سِکم سے ایک ہزار سے زیادہ سیاحوں کو محفوظ مقام منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے ریاست میگھالیہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے پانچ سے زیادہ لوگوں کو ریسکیو کیا۔ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کے ضلع سلہٹ میں ایک خاندان کے کم سے کم چار افراد لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جان سے گئے۔ بارش کی تباہ کاریوں اور سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر اتوار کو پہاڑی علاقوں رنگمتی، بندربند اور خگرچاری میں متاثرہ افراد کو منتقل کرنے کے لیے سینکڑوں پناہ گاہیں کھولی گئی ہیں۔انڈیا کے شمال مشرق اور بنگلہ دیش میں موسلاھار بارشوں کا خطرہ ہوتا ہے جس سے مہلک لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب آ جاتے ہیں۔ہر سال دونوں ملکوں میں لاکھوں لوگ موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے متاثر اور بے گھر ہو جاتے ہیں۔ آسام کے سلچر شہر میں سڑکیں اور مکانات سیلاب کی وجہ سے ڈوب گئے ہیں۔سلچر کی مقامی شہری سونو دیوی نے اے این آئی کو بتایا کہ ’ہم بہت سے چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ میرا ایک بچہ ہے اور اس کا بستر سیلاب میں ڈوب گیا ہے۔ ہم اس صورتحال میں کیا کریں گے۔ ہم نے ساری رات خود کو جگائے رکھا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات، پاک بھارت ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور

بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات، پاک بھارت ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا

راہبہ اور تین مردوں کی تصویر والا 200 سال پرانا کنڈوم جو آج بھی صحیح حالت میں موجود ہے

میدانِ عرفات میں رکنِ اعظم کی ادائیگی، مسجد نمرہ میں خطبہ حج

روس پر یوکرینی حملوں کا جواب دیا جائے گا، پیوٹن کی دھمکی

مودی بھارت کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہا ہے، سابق بھارتی ہوم سیکرٹری

ایران اور افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی

غزہ پر قرار داد سلامتی کونسل میں پیش، امریکا نے ویٹو کر دی

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، لاکھوں عازمین میدان عرفات میں جمع

ٹرمپ نے ایران، افغانستان اور دیگر 12 ممالک کے شہریوں کے لیے امریکا کے دروازے بند کر دیے

’چینی جہاز کی عمدہ کارکردگی‘، انڈونیشیا کا جے 10 لڑاکا طیاروں کی خریداری پر غور

ایرانی تیل، پابندیاں اور گوتم اڈانی: ’مودی سے قریبی تعلقات رکھنے والے‘ انڈین ارب پتی تاجر کے خلاف امریکہ میں تحقیقات کیوں ہو رہی ہیں؟

1967 کی چھ روزہ جنگ: جب اسرائیل نے آدھے گھنٹے میں ’مصری فضائیہ کا وجود ختم کر دیا‘

مسجد الحرام کے اوپر فوجی ہیلی کاپٹر اور ’خدا کے مہمانوں کی حفاظت کا مشن‘: سعودی عرب نے مکہ میں دفاعی میزائل سسٹم کیوں نصب کیا؟

ٹرمپ نے افغانستان اور ایران سمیت کن 12 ممالک کے شہریوں پر ’سفری پابندیاں‘ عائد کیں اور اس کی وجہ کیا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی