کولوراڈو میں اسرائیل حامی مظاہرین پر حملہ، 6 زخمی


امریکا کی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں اسرائیل کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد پر ایک شخص نے پیٹرول بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ ایف بی آئی نے اس واقعے کو منظم دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم حملے کے محرکات کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گواہوں نے بتایا کہ یہ حملہ ایک یہودی کمیونٹی کے اجتماع پر کیا گیا۔ حملہ آور نے مظاہرین پر حملہ کرنے سے قبل فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ایف بی آئی کے چیف کاشف پٹیل نے کہا ہے کہ ہم اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں اور اس کو ایک دہشت گرد حملہ سمجھتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے بھی اس واقعے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بریفنگ دی ہے۔بولڈر پولیس کے چیف اسٹیو ریڈفیرن نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر فون کالز میں اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص کے پاس ہتھیار تھا اور لوگ جل رہے تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد متعدد زخمیوں کو پایا جن کی حالت میں جلنے کے آثار تھے۔پولیس نے مشتبہ شخص کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، اور کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور حملے کے اصل مقصد اور اس کے محرکات کے بارے میں مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

جنوبی کوریا صدارتی انتخابات میں اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کو برتری

بھارت کی بڑی سازش بے نقاب، سکھ برادری کو بدنام کرنے کا بھانڈا پھوٹ گیا

لندن عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون مجرم قراردے دیا

کینیڈا: رواں ماہ جی۔7 اجلاس کے دعوت نامے سے نریندر مودی آؤٹ

لندن، عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون مجرم قراردے دیا

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر روایتی ’معلومات کی جنگ‘ جس میں کم جونگ اُن کی برتری بڑھتی جا رہی ہے

عرب ممالک میں مزدورشدید گرمی کے خطرات سے دوچار ہیں، ہیومن رائٹس واچ

بھارتی وفود کی مختلف ممالک کے دوروں میں موج مستیاں، بھارتی عوام شدید غم و غصہ

فرانس پر ایمیزون کے جنگلات کے بیچوں بیچ ’خطرناک قیدیوں کی کالونی‘ قائم کرنے کا الزام کیوں لگایا جا رہا ہے؟

یوکرین کے آپریشن سپائڈر ویب میں کتنے بمبار طیارے تباہ ہوئے اور اس سے روس کی جنگی صلاحیت کیسے متاثر ہو گی؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو بڑا سرپرائز دے دیا، کارسازکمپنی کو مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے سے روک دیا

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی کا ہندو روحانی پیشوا جگدگرو رام بھدرآچاریہ کے آشرم کا دورہ

روس یوکرین امن مذاکرات ناکام، زیلنسکی کا بڑا مطالبہ

سکھوں کی مذہبی تقریبات، بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو این او سی نہ ملنے کی توقع

اسرائیلی حملے میں نو بچے گنوا دینے والی غزہ کی ڈاکٹر آلاء کے زخمی شوہر بھی چل بسے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی