ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے ’درجنوں زہریلے سانپ‘ نکل آئے


بیرون ملک سے انڈیا لائے جانے والے درجنوں زہریلے سانپ ممبئی ایئرپورٹ پر پکڑے گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر کو ممبئی ہوائی اڈے پر روک کر سامان کی تلاشی لی گئی تو درجنوں سانپ برآمد ہوئے جن کو مختلف بیگز میں چھپایا گیا تھا۔ان کے مطابق ‘ملزم کا تعلق انڈیا سے ہے جس کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔‘مسافر کے بارے میں مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔ سانپوں میں وائپر نسل کے کچھ سانپ بھی شامل تھے جن کو انتہائی زہریلا سمجھا جاتا ہے۔ مسافر کے سامان میں پانچ ایشیائی نسل کے کچھوے بھی موجود تھے۔پولیس نے برآمد ہونے والے سانپوں کی تصاویر جاری کی ہیں جن کو ایک بڑے برتن میں رینگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ مختلف رنگوں کے ہیں۔کسٹم حکام کی جانب سے سانپوں کا پکڑا جانا عام بات نہیں ہے کیونکہ ایسے واقعات بہت کم ہوتے ہیں جبکہ سونا، مشتبہ گولیوں اور ایسے نشہ آور  مواد کی تصویریں شیئر  کرتے رہتے ہیں جن کو بعض مسافر نگل کر اپنے پیٹ میں سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں۔تاہم فروری میں ممبئی کے ایئرپورٹ پر ایک ایسے شخص کو بھی حراست میں لیا تھا جس نے پانچ سیامانگ سمگل کرنے کی کوشش کی تھی جو کہ انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں پایا جانے والا ایک چھوٹا بندر ہوتا ہے۔وہ ان جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں جن کی نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے اور ان کو پلاسٹک کے کریٹ میں سامان کے نیچے بنائے گئے خانوں میں چھپایا گیا تھا۔اسی طرح پچھلے برس نومبر کے مہینے میں ایک ایسے شخص کو پکڑا تھا جس کے پاس 12 کچھوے تھے جبکہ اس سے ایک ماہ قبل تھائی لینڈ سے آنے والے ایک جہاز کے مسافر سے چار ہارن بل پرندے برآمد ہوئے تھے۔اسی طرح ستمبر میں دو ایسے افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن کے پاس کیمین کے پانچ بچے موجود تھے یہ مگرمچھ کے خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک جانور ہے جو کچھ مخصوص ممالک میں پایا جاتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

جنوبی کوریا صدارتی انتخابات میں اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کو برتری

بھارت کی بڑی سازش بے نقاب، سکھ برادری کو بدنام کرنے کا بھانڈا پھوٹ گیا

لندن عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون مجرم قراردے دیا

کینیڈا: رواں ماہ جی۔7 اجلاس کے دعوت نامے سے نریندر مودی آؤٹ

لندن، عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون مجرم قراردے دیا

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر روایتی ’معلومات کی جنگ‘ جس میں کم جونگ اُن کی برتری بڑھتی جا رہی ہے

عرب ممالک میں مزدورشدید گرمی کے خطرات سے دوچار ہیں، ہیومن رائٹس واچ

بھارتی وفود کی مختلف ممالک کے دوروں میں موج مستیاں، بھارتی عوام شدید غم و غصہ

فرانس پر ایمیزون کے جنگلات کے بیچوں بیچ ’خطرناک قیدیوں کی کالونی‘ قائم کرنے کا الزام کیوں لگایا جا رہا ہے؟

یوکرین کے آپریشن سپائڈر ویب میں کتنے بمبار طیارے تباہ ہوئے اور اس سے روس کی جنگی صلاحیت کیسے متاثر ہو گی؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو بڑا سرپرائز دے دیا، کارسازکمپنی کو مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے سے روک دیا

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی کا ہندو روحانی پیشوا جگدگرو رام بھدرآچاریہ کے آشرم کا دورہ

روس یوکرین امن مذاکرات ناکام، زیلنسکی کا بڑا مطالبہ

سکھوں کی مذہبی تقریبات، بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو این او سی نہ ملنے کی توقع

اسرائیلی حملے میں نو بچے گنوا دینے والی غزہ کی ڈاکٹر آلاء کے زخمی شوہر بھی چل بسے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی