’فلسطین کو آزاد کرو‘، امریکہ میں ہجوم پر پیٹرول بم حملہ، چھ زخمی


امریکہ میں ایک شخص نے ہجوم پر پیٹرول بم پھینک دیے جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق واقعہ کولوراڈو کے علاقے بولڈر میں پیش آیا۔ایف بی آئی کے مطابق ’اقدام کی تحقیقات دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر کی جا رہی ہیں۔‘ایف بی آئی کے سپیشل ایجنٹ مارک میچیلک نے واقعے کے بعد بتایا کہ 45 سالہ مشتبہ حملہ آور کی شناخت محمد صابری سلیمان کے نام سے ہوئی ہے جس کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص نے حملے سے قبل ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کا نعرہ لگایا اور آگ لگا کر بوتل ہجوم پر پھینک دی۔یہ حملہ بولڈر کے اس مشہور مال میں ہوا جہاں ’رن فار دی لائف‘ نامی رضاکار گروپ کے کارکن اور مظاہرین جمع تھے اور غزہ میں قید یرغمالیوں کے معاملے کو اجاگر کر رہے تھے کیونکہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ عالمی تناؤ میں اضافہ کر رہی ہے اور امریک میں سام دشمنی بھی بڑھی ہے۔واقعے کی ویڈیو میں کچھ لوگوں کو چیختے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ ’وہ وہاں موجود ہے اور وہ مولوٹو کاک ٹیلز پھینک رہا ہے۔‘اس کے ساتھ ایک پولیس اہلکار اپنی بندوق لیے اس مشتبہ شخص کی طرف بڑھتا ہے جس کے ہاتھ میں کنٹینر موجود ہیں۔زخمی ہونے والے افراد میں کچھ زیادہ جبکہ بعض افراد کم زخمی ہیں جبکہ حملہ آور خود بھی زخمی ہوا جس کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم حکام کی جانب سے اس کے زخموں کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔یہ واقعہ واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے اہلکاروں پر فائرنگ کے دو ہفتے بعد ہوا ہے جس میں شکاگو سے تعلق رکھنے والے حملہ آور کو جب پولیس نے پکڑا تو اس کا کہنا تھا کہ ’میں نے یہ فلسطین اور غزہ کے لیے کیا۔‘22 مئی کو واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا (ٖفوٹو: اے ایف پی)ایف بی آئی کے حکام کا کہنا ہے کہ بولڈر کے واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جبکہ محکمہ انصاف نے اس کو ’تشدد کا ایک غیرضروری اقدام‘ قرار دیا ہے۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر ڈین بونگینو نے ایکس پر ایک پوسٹ پر لکھا کہ ’ابتدائی معلومات کے بعد اقدام کی تفتیش نظریاتی طور پر تشدد پر ابھارنے والے عمل کے طور پر کی جا رہی ہے۔‘غزہ میں جنگ سات اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے جواب میں شروع ہوئی تھی، اس حملے میں 12 سو کے قریب افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے اور اس موقع پر 250 افراد کو یرغمال بھی بنایا گیا تھا، جن میں سے 58 اب بھی قید ہیں۔ان میں سے ایک تہائی تعداد کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ زندہ ہیں جبکہ باقی افراد کو جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیا جا چکا ہے۔دوسری جانب غزہ کی شعبہ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں اب تک 54 ہزار کے قریب فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اسرائیلی حملوں نے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور 90 فیصد لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔کولوراڈو کے گورنر جیرڈ پولس نے واقعے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ وہ خود صورت حال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ان کے مطابق ’کسی بھی قسم کی نفرت انگیز کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

جنوبی کوریا صدارتی انتخابات میں اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کو برتری

بھارت کی بڑی سازش بے نقاب، سکھ برادری کو بدنام کرنے کا بھانڈا پھوٹ گیا

لندن عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون مجرم قراردے دیا

کینیڈا: رواں ماہ جی۔7 اجلاس کے دعوت نامے سے نریندر مودی آؤٹ

لندن، عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون مجرم قراردے دیا

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر روایتی ’معلومات کی جنگ‘ جس میں کم جونگ اُن کی برتری بڑھتی جا رہی ہے

عرب ممالک میں مزدورشدید گرمی کے خطرات سے دوچار ہیں، ہیومن رائٹس واچ

بھارتی وفود کی مختلف ممالک کے دوروں میں موج مستیاں، بھارتی عوام شدید غم و غصہ

فرانس پر ایمیزون کے جنگلات کے بیچوں بیچ ’خطرناک قیدیوں کی کالونی‘ قائم کرنے کا الزام کیوں لگایا جا رہا ہے؟

یوکرین کے آپریشن سپائڈر ویب میں کتنے بمبار طیارے تباہ ہوئے اور اس سے روس کی جنگی صلاحیت کیسے متاثر ہو گی؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو بڑا سرپرائز دے دیا، کارسازکمپنی کو مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے سے روک دیا

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی کا ہندو روحانی پیشوا جگدگرو رام بھدرآچاریہ کے آشرم کا دورہ

روس یوکرین امن مذاکرات ناکام، زیلنسکی کا بڑا مطالبہ

سکھوں کی مذہبی تقریبات، بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو این او سی نہ ملنے کی توقع

اسرائیلی حملے میں نو بچے گنوا دینے والی غزہ کی ڈاکٹر آلاء کے زخمی شوہر بھی چل بسے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی