بنگلہ دیش میں نئے کرنسی نوٹ جاری، شیخ مجیب کی تصویر ہٹا دی گئی


بنگلہ دیش کی حکومت نے نئے کرنسی نوٹ جاری کر دیے ہیں جو شیخ حسینہ واجد کے والد اور ملک کے پہلے صدر شیخ مجیب الرحمان کی تصویر والے نوٹوں کی جگہ لیں گے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تقریباً 17 کروڑ کی آبادی رکھنے والے جنوب ایشیائی ملک میں اس وقت عبوری حکومت چل رہی ہے جو حسینہ واجد کے ملک سے نکل جانے کے بعد قائم کی گئی تھی۔حسینہ واجد کے خلاف اتوار سے ایک مقدمہ بھی شروع کیا گیا ہے جس میں ان پر حکومت کے خلاف احتجاج کو طاقت کے ذریعے کچلنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ اگست 2024 کے بعد سے بھی ملک میں اب تک حسینہ واجد کے والد کی تصویر والے نوٹ چل رہے ہیں جن کی قیادت میں بنگلہ دیش پاکستان سے الگ ہوا تھا اور ان کو 1975 میں ایک فوجی بغاوت کے نتیجے میں قتل کر دیا گیا تھا۔بنگلہ دیش بینک کے ترجمان عارف حسین خان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’نئے نوٹس میں کسی انسان کی تصویر شامل نہیں ہو گی تاہم اس میں قومی یادگاریں اور قدرتی منظر شامل ہوں گے۔‘نوٹ میں آرٹسٹ زین العابدین کا آرٹ ورک بھی شامل کیا گیا ہے جس میں انہوں نے برطانوی دور میں آنے والے قحط کی منظرکشی کی تھی۔اتوار کے روز مختلف مالیت رکھنے والے 9 میں سے تین نوٹ جاری کیے گئے۔بینک کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’نئے نوٹ مرکزی بینک کے ہیڈکوارٹر سے جاری ہوں گے اور اس کے بعد ملک بھر میں اس کے دفاتر کو مہیا کیے جائیں گے۔‘پچھلے برس احتجاج کی شدید لہر کے بعد شیخ حسینہ واجد انڈیا فرار ہو گئی تھیں (فوٹو: اے ایف پی)عارف حسین خان کے مطابق ’مزید نئے نوٹوں کا اجرا اگلے مرحلے میں کیا جائے گا۔‘موجودہ نوٹس اور سکے بھی نئے نوٹس کے ساتھ قابل استعمال رہیں گے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سیاسی صورت حال میں تبدیلی کے بعد نوٹوں کے ڈیزائن تبدیل کیے گئے ہوں۔پاکستان سے الگ ہونے کے بعد 1972 میں نئے نوٹ جاری کیے گئے تھے اور نام مشرقی پاکستان سے تبدیل کر کے بنگلہ دیش رکھ دیا گیا تھا اور نوٹ پر اس کا نقشہ بھی نمایاں تھا۔اس کے کچھ عرصے بعد نوٹوں پر شیخ مجیب الرحمان کی تصویر لگائی گئی اور ان کی بیٹی حسینہ واجد نے اس سلسلے کو اپنے 15 سالہ دور اقتدار کے دوران بھی جاری رکھا۔پچھلے ماہ ان کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگائی گئی اور اس کی قیادت پر مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔خیال رہے پچھلے برس شیخ مجیب الرحمان کی بیٹی 77 سالہ حسینہ واجد کو شدید احتجاج کے بعد اقتدار سے ہاتھ دھونے پڑے تھے اور وہ انڈیا فرار ہو گئی تھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

جنوبی کوریا صدارتی انتخابات میں اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کو برتری

بھارت کی بڑی سازش بے نقاب، سکھ برادری کو بدنام کرنے کا بھانڈا پھوٹ گیا

لندن عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون مجرم قراردے دیا

کینیڈا: رواں ماہ جی۔7 اجلاس کے دعوت نامے سے نریندر مودی آؤٹ

لندن، عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون مجرم قراردے دیا

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر روایتی ’معلومات کی جنگ‘ جس میں کم جونگ اُن کی برتری بڑھتی جا رہی ہے

عرب ممالک میں مزدورشدید گرمی کے خطرات سے دوچار ہیں، ہیومن رائٹس واچ

بھارتی وفود کی مختلف ممالک کے دوروں میں موج مستیاں، بھارتی عوام شدید غم و غصہ

فرانس پر ایمیزون کے جنگلات کے بیچوں بیچ ’خطرناک قیدیوں کی کالونی‘ قائم کرنے کا الزام کیوں لگایا جا رہا ہے؟

یوکرین کے آپریشن سپائڈر ویب میں کتنے بمبار طیارے تباہ ہوئے اور اس سے روس کی جنگی صلاحیت کیسے متاثر ہو گی؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو بڑا سرپرائز دے دیا، کارسازکمپنی کو مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے سے روک دیا

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی کا ہندو روحانی پیشوا جگدگرو رام بھدرآچاریہ کے آشرم کا دورہ

روس یوکرین امن مذاکرات ناکام، زیلنسکی کا بڑا مطالبہ

سکھوں کی مذہبی تقریبات، بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو این او سی نہ ملنے کی توقع

اسرائیلی حملے میں نو بچے گنوا دینے والی غزہ کی ڈاکٹر آلاء کے زخمی شوہر بھی چل بسے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی