بنگلادیش: شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کرنسی سے ہٹا دی گئی


بنگلا دیش کے ’’بابائے قوم‘‘ شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کو ملک کے کرنسی نوٹوں سے ہٹادیا گیا ہے۔ بنگلادیش میں اس غیرمعمولی تبدیلی نے نہ صرف معیشت کے کاغذی روپ کو بلکہ سیاسی فضا کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ حالیہ دنوں حکومت کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے ہیں جن پر اب ملک کے بانی اور شیخ حسینہ واجد کے والد، شیخ مجیب الرحمان کی تصویر موجود نہیں ہے۔اتوار کے روز بنگلادیشی بینک نے باضابطہ طور پر 20، 50 اور 1000 ٹکہ مالیت کے نئے ڈیزائن والے نوٹ جاری کیے، جن پر کسی بھی انسانی شخصیت کی تصویر شامل نہیں کی گئی۔بلکہ اس کی جگہ قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات کی دلکش تصاویر نے لے لی ہے۔بینک کے ترجمان نے وضاحت کی کہ یہ تبدیلی صرف ایک جمالیاتی پہلو کی نہیں بلکہ ایک نئے وژن کی عکاسی کرتی ہے، جہاں قوم کو ثقافتی اور تاریخی ورثے سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ عمل مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، اور آئندہ بھی مختلف مالیت کے نوٹوں میں اسی طرز پر تبدیلی کی جائے گی۔تاہم، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ پرانے نوٹ اور سکے بدستور قانونی طور پر گردش میں رہیں گے۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بنگلادیشی کرنسی کے ڈیزائن میں رد و بدل کی گئی ہو۔1972 میں ملک کے قیام کے بعد ابتدائی نوٹوں پر ملک کا نقشہ نمایاں تھا، لیکن بعد میں جب شیخ مجیب الرحمان اور ان کی جماعت عوامی لیگ اقتدار میں آئی، تو نوٹوں پر بانیِ قوم کی تصویر کو شامل کیا گیا۔جب دیگر جماعتیں، خصوصاً بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)، حکومت میں آئیں، تو کرنسی پر آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات کی تصاویر شامل کی گئیں۔تاہم، اس بار تبدیلی ایک غیرمعمولی سیاسی موڑ کے ساتھ آئی ہے۔ گزشتہ برس 5 اگست کو بنگلادیش میں حکومت مخالف مظاہروں نے سنگین شکل اختیار کی، جن میں سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔اس کے بعد وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد، جو شیخ مجیب کی بیٹی ہیں، استعفیٰ دے کر مبینہ طور پر بھارت منتقل ہوگئیں۔ فی الوقت ملک میں ایک نگران حکومت قائم ہے، جو عبوری طور پر ریاستی معاملات چلا رہی ہے۔شیخ مجیب الرحمان کو بنگلادیش ’بابائے قوم‘ کا درجہ حاصل ہے، اور ان کی تصویر کو کرنسی نوٹوں سے ہٹانا صرف ایک ڈیزائن چینج نہیں، بلکہ ملک کی سیاست اور قومی شناخت میں بڑی تبدیلی کا اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔اس فیصلے نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے: کیا بنگلادیش اپنی تاریخ کو دوبارہ لکھنے جا رہا ہے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

جنوبی کوریا صدارتی انتخابات میں اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کو برتری

بھارت کی بڑی سازش بے نقاب، سکھ برادری کو بدنام کرنے کا بھانڈا پھوٹ گیا

لندن عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون مجرم قراردے دیا

کینیڈا: رواں ماہ جی۔7 اجلاس کے دعوت نامے سے نریندر مودی آؤٹ

لندن، عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون مجرم قراردے دیا

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر روایتی ’معلومات کی جنگ‘ جس میں کم جونگ اُن کی برتری بڑھتی جا رہی ہے

عرب ممالک میں مزدورشدید گرمی کے خطرات سے دوچار ہیں، ہیومن رائٹس واچ

بھارتی وفود کی مختلف ممالک کے دوروں میں موج مستیاں، بھارتی عوام شدید غم و غصہ

فرانس پر ایمیزون کے جنگلات کے بیچوں بیچ ’خطرناک قیدیوں کی کالونی‘ قائم کرنے کا الزام کیوں لگایا جا رہا ہے؟

یوکرین کے آپریشن سپائڈر ویب میں کتنے بمبار طیارے تباہ ہوئے اور اس سے روس کی جنگی صلاحیت کیسے متاثر ہو گی؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو بڑا سرپرائز دے دیا، کارسازکمپنی کو مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے سے روک دیا

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی کا ہندو روحانی پیشوا جگدگرو رام بھدرآچاریہ کے آشرم کا دورہ

روس یوکرین امن مذاکرات ناکام، زیلنسکی کا بڑا مطالبہ

سکھوں کی مذہبی تقریبات، بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو این او سی نہ ملنے کی توقع

اسرائیلی حملے میں نو بچے گنوا دینے والی غزہ کی ڈاکٹر آلاء کے زخمی شوہر بھی چل بسے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی