اہلیہ سے تھپڑ کھانے پرصدر ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کو انوکھا مشورہ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فرانسیسی صدر میکرون کے غیر ملکی دورے پر اہلیہ سے تھپڑ کھانے کے واقعہ پر ردعمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے فرانسیسی صدر کو مشورہ بھی دیا ہے۔ گزشتہ دنوں ویتنام پہنچنے پر فرانسیسی صدر کے طیارے کا دروازہ کھُلا تو صدر میکرون کے منہ پر پڑتے اہلیہ کے ہاتھ نے کیمروں کی توجہ کھینچ لی جس کے بعد فرانسیسی صدر نے فوراً کیمروں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس میں کہا گیا کہ فرانسیسی خاتون اول نے فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارا ہے۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیاکہ جہاز سے اترتے ہوئے صدر میکرون نے بازو آگے بڑھایا تو ان کی اہلیہ نے ان کا بازو بھی نہیں تھاما تھا۔جعمہ کو اوول ہاؤس میں صحافی نے اس واقعے کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فرانسیسی صدر میکرون اور اہلیہ کو شادی سے متعلق مشورہ دینے کو کہا۔جس پر امریکی صدر ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کو ہنستے ہوئے مشورہ دیا کہ 'اس بات کو یقینی بنائیں کہ دروازہ بند ہی رہے'۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ فرانسیسی صدر اور اہلیہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔ وہ دونوں واقعی بہت اچھے لوگ ہیں۔واقعہ پر فرانسیسی صدر کا ردعمل:فرانسیسی خاتون اول کے صدر میکرون کے چہرے پر ہاتھ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر فرانسیسی صدر کا ردعمل بھی سامنے آیا تھا۔واقعے کے بعد فرانسیسی صدر میکرون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اہلیہ کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں تکرار بلکہ مذاق کر رہے تھے۔صدر میکرون نے کہا کہ واقعے کو کوئی بہت بڑی آفت یا تباہی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 50 لاکھ سے زائد افغان واپس وطن پہنچے: حکومت

پاک اورترک انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی، داعش کا مطلوب کمانڈر گرفتار

بھارت میں مون سون نے تباہی مچادی ، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاع

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے حق میں بڑا فیصلہ دے دیا

سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کردی

پاکستان کا پانی روکا گیا تو چائنہ خاموش نہیں رہے گا ، چین کی بھارت کو کھلی وارننگ

امریکہ: ٹرک الٹنے سے 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد، ’ہر طرف بھنبھناہٹ ہے‘

انڈیا میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 ہلاک، ڈیڑھ ہزار سیاح پھنس گئے

آذربائیجان اور اسرائیل کی سٹریٹجک شراکت داری جو محض ’تیل اور ہتھیاروں تک محدود نہیں‘

امریکا نے جنگ بندی پر حماس کے موقف کو ناقابل قبول قرار دے دیا

انڈیا میں کرونا پھر سر اٹھانے لگا، تین ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے

چھ سالہ بیٹی کو ’فروخت کرنے والی‘ ماں کو عمر قید: ’والدہ نے کہا وہ اپنا ہر بچہ 1100 ڈالر میں فروخت کرنا چاہتی ہیں‘

امریکی ویزے پر پابندی: غیر ملکی طلبہ کن متبادل ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں؟

افغانستان کا پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم

پاک چین وزرا خارجہ ملاقات، ساتھ مل کرچلنے کا اعادہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی