انڈیا میں کرونا پھر سر اٹھانے لگا، تین ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے


انڈیا میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق سنیچر کو ملک میں فعال کیسز کی تعداد 3400 کے قریب پہنچ گئی ہے۔اس مہلک وائرس سے ریاست کیرالہ سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں 1336 فعال کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے بعد مہاراشٹرا اور نئی دہلی میں فعال کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ایسا گذشتہ دو برس میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ انڈیا میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں کیا ہوا؟مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 685 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ چار افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ اموات نئی دہلی، کیرالہ، کرناٹک اور اترپردیش میں ہوئی ہیں۔مختلف ریاستوں میں کورونا کے فعال کیسز کی صورتحال کچھ یوں ہے، مہاراشٹر 467، دہلی 375، گجرات 265، کرناٹک 234، مغربی بنگال 205، تمل ناڈو 185 اور اترپردیش میں 117 فعال کیسز ہیں۔ رواں ماہ مئی کی 22 تاریخ تک پورے ملک میں صرف 257 فعال کیسز تھے جو 26 مئی تک بڑھ کر ایک ہزار 110 ہوئے اور اب 3400 تک جا پہنچے ہیں۔جنوری 2025 سے اب تک ایک ہزار 170 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے (فائل فوٹو: اے ایف پی)انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجیو بہل کا کہنا ہے کہ ’ہم صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ فی الحال ہمیں محتاط رہنے اور نگرانی کی ضرورت ہے، لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔‘اموات اور صحتیاب ہونے والوں کی تعدادکیرالہ میں کورونا سے اب تک پانچ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جنوری 2025 کے دوران مہاراشٹر میں سب سے زیادہ سات اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔رواں برس کے آغاز سے اب تک مختلف ریاستوں سے مجموعی طور پر 22 اموات سامنے آئی ہیں۔جنوری 2025 سے اب تک ایک ہزار 170 افراد کورونا سے صحت یاب ہو کر ہسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔حکام عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، خاص طور پر عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور ہاتھوں کی صفائی کو یقینی بنائیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو بڑا سرپرائز دے دیا، کارسازکمپنی کو مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے سے روک دیا

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی کا ہندو روحانی پیشوا جگدگرو رام بھدرآچاریہ کے آشرم کا دورہ

روس یوکرین امن مذاکرات ناکام، زیلنسکی کا بڑا مطالبہ

سکھوں کی مذہبی تقریبات، بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو این او سی نہ ملنے کی توقع

اسرائیلی حملے میں نو بچے گنوا دینے والی غزہ کی ڈاکٹر آلاء کے زخمی شوہر بھی چل بسے

بنگلہ دیش میں نئے کرنسی نوٹ جاری، شیخ مجیب کی تصویر ہٹا دی گئی

ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے ’درجنوں زہریلے سانپ‘ نکل آئے

مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ آمنے سامنے، بھارتی ائیرچیف مارشل نے سچ اگل دیا

عید کی نماز سے متعلق نئی ہدایات کیا ہیں؟

پاکستان کی شاندار فتح کے ڈنکے، فرانسیسی ماہرنے تعریف کے پل باندھ دیے

پاکستان کی شاندار فتح کے ڈنکے، فرانسیسی ماہر کی بھرپور تعریف

آپریشن سپائڈر ویب: یوکرین کی 117 ڈرونز سمگل کر کے روس میں فضائی اڈوں اور جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کی بڑی کارروائی

18 ماہ کی تیاری اور اربوں ڈالر نقصان کا دعویٰ: یوکرین نے ڈرون حملے سے روس اور امریکہ کو کیا پیغام دیا؟

بنگلادیش: شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کرنسی سے ہٹا دی گئی

کولوراڈو میں اسرائیل حامی مظاہرین پر حملہ، 6 زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی