امریکہ: ٹرک الٹنے سے 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد، ’ہر طرف بھنبھناہٹ ہے‘


امریکہ میں کروڑوں شہد کی مکھیوں کو چھتوں سمیت لے جانے والا تجارتی ٹریلر الٹ گیا جس کے باعث کروڑوں کی تعداد میں مکھیاں آزاد ہو گئیں اور علاقے میں بھنبھناہٹ سنائی دے رہی ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق واقعہ واشنگٹن ریاست کے علاقے بیلنگہم میں صبح چار بجے کے قریب پیش آیا جو کہ کینیڈا کی سرحد کے قریب واقع ہے۔واقعے کے بعد شیرف آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ ٹرک میں تقریباً 25 کروڑ مکھیاں اور 70 ہزار پونڈ (تقریباً 32 ہزار کلوگرام) کے چھتے موجود تھے۔ایمرجنسی مینیجمنٹ کے ترجمان ایمی کلاؤڈ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ یہ دکھائی دیتی ہے کہ ایک جگہ موڑ مڑتے وقت ڈرائیور رفتار تیز ہونے کی وجہ سے گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور الٹ گیا۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد بڑی تعداد میں مکھیاں ادھر ادھر چلی گئیں تاہم بعدازاں وہ ٹرک کے اردگرد ہی منڈلانا شروع ہوئیں اور ابھی تک وہیں موجود ہیں۔شیرف آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پبلک سروس کے ملازمین کے علاوہ شہد کے مکھیوں کے ماہرین بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں اور ٹرک سے باہر گرنے والے اور اندر موجود چھتوں کے ڈبوں کو نکال کر ترتیب سے رکھا جا رہا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ مکھیوں کو نقصان نہ پہنچے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد جو مںصوبہ بندی کی گئی ہے اس کے مطابق مکھیوں کو دوبارہ ان کے چھتوں کی طرف جانے دیا جا رہا ہے جبکہ جلد ہی ان کی ملکہ کو بھی تلاش کر لیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں مکھیوں کے متاثر ہونے کا امکان موجود ہے تاہم حکام پوری طرح کوشش کر رہے ہیں جس حد تک ممکن ہو سکے زیادہ سے زیادہ مکھیوں کو بچایا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو بڑا سرپرائز دے دیا، کارسازکمپنی کو مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے سے روک دیا

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی کا ہندو روحانی پیشوا جگدگرو رام بھدرآچاریہ کے آشرم کا دورہ

روس یوکرین امن مذاکرات ناکام، زیلنسکی کا بڑا مطالبہ

سکھوں کی مذہبی تقریبات، بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو این او سی نہ ملنے کی توقع

اسرائیلی حملے میں نو بچے گنوا دینے والی غزہ کی ڈاکٹر آلاء کے زخمی شوہر بھی چل بسے

بنگلہ دیش میں نئے کرنسی نوٹ جاری، شیخ مجیب کی تصویر ہٹا دی گئی

ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے ’درجنوں زہریلے سانپ‘ نکل آئے

مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ آمنے سامنے، بھارتی ائیرچیف مارشل نے سچ اگل دیا

عید کی نماز سے متعلق نئی ہدایات کیا ہیں؟

پاکستان کی شاندار فتح کے ڈنکے، فرانسیسی ماہرنے تعریف کے پل باندھ دیے

پاکستان کی شاندار فتح کے ڈنکے، فرانسیسی ماہر کی بھرپور تعریف

آپریشن سپائڈر ویب: یوکرین کی 117 ڈرونز سمگل کر کے روس میں فضائی اڈوں اور جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کی بڑی کارروائی

18 ماہ کی تیاری اور اربوں ڈالر نقصان کا دعویٰ: یوکرین نے ڈرون حملے سے روس اور امریکہ کو کیا پیغام دیا؟

بنگلادیش: شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کرنسی سے ہٹا دی گئی

کولوراڈو میں اسرائیل حامی مظاہرین پر حملہ، 6 زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی