طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 50 لاکھ سے زائد افغان واپس وطن پہنچے: حکومت


افغانستان کی حکومت نے کہا ہے کہ ’اسلامی امارت‘ کئے اقتدار میں آںے کے بعد پڑوسی ممالک سے اب تک 50 لاکھ سے زائد افغان باشندے وطن واپس پہنچے ہیں۔طلوع نیوز کے مطابق یہ اعلان افغانستان کی وزارت برائے پناہ گزین اور وطن واپسی نے کیا ہے۔وزارت برائے پناہ گزین کے ترجمان عبدالمطلب حقانی نے کہا ہے کہ صرف گزشتہ دو میں میں پاکستان، ایران اور ترکیہ سے 2 لاکھ 68 ہزار افغان باشندے واپس وطن پہنچے ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این اچ سی آر) نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں ایران اور پاکستان سے پانچ لاکھ سے زائد افغانوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔یو این ایچ سی آر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی امداد میں کمی کی وجہ سے افغانستان کو بحرانی حالات کا سامنا ہے، اس لیے پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل محفوظ، باوقار اور رضاکارانہ بنیادوں پر ہونا اہم ہے۔پاکستان کی حکومت نے بھی ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ سنیچر کو وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت انسداد دہشت گردی اور ہارڈن دی سٹیٹ کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیر قانونی عناصر کے خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو بڑا سرپرائز دے دیا، کارسازکمپنی کو مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے سے روک دیا

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی کا ہندو روحانی پیشوا جگدگرو رام بھدرآچاریہ کے آشرم کا دورہ

روس یوکرین امن مذاکرات ناکام، زیلنسکی کا بڑا مطالبہ

سکھوں کی مذہبی تقریبات، بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو این او سی نہ ملنے کی توقع

اسرائیلی حملے میں نو بچے گنوا دینے والی غزہ کی ڈاکٹر آلاء کے زخمی شوہر بھی چل بسے

بنگلہ دیش میں نئے کرنسی نوٹ جاری، شیخ مجیب کی تصویر ہٹا دی گئی

ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے ’درجنوں زہریلے سانپ‘ نکل آئے

مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ آمنے سامنے، بھارتی ائیرچیف مارشل نے سچ اگل دیا

عید کی نماز سے متعلق نئی ہدایات کیا ہیں؟

پاکستان کی شاندار فتح کے ڈنکے، فرانسیسی ماہرنے تعریف کے پل باندھ دیے

پاکستان کی شاندار فتح کے ڈنکے، فرانسیسی ماہر کی بھرپور تعریف

آپریشن سپائڈر ویب: یوکرین کی 117 ڈرونز سمگل کر کے روس میں فضائی اڈوں اور جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کی بڑی کارروائی

18 ماہ کی تیاری اور اربوں ڈالر نقصان کا دعویٰ: یوکرین نے ڈرون حملے سے روس اور امریکہ کو کیا پیغام دیا؟

بنگلادیش: شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کرنسی سے ہٹا دی گئی

کولوراڈو میں اسرائیل حامی مظاہرین پر حملہ، 6 زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی