بھارت میں مون سون نے تباہی مچادی ، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاع


بھارت کے شمال مشرقی علاقے میں گزشتہ دو روز سے مون سون کی موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ریاست آسام میں 8 اور اروناچل پردیش میں 9 افراد ہلاک ہوئے جب کہ زیادہ تر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ ریاست میزورم میں بھی ایک تودہ گرنے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق میگھالیہ میں 6 افراد ہلاک ہوئے اور ناگالینڈ، تریپورہ میں کم از کم 2 افراد کی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں مسلسل 3 دن سے جاری موسلا دھار بارش کے بعد کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ شدید بارشوں کے نتیجے میں بہنے والے دریاؤں میں برہم پتر ندی بھی شامل ہے، جو ہمالیہ سے نکلتی ہے اور بھارت کے شمال مشرق سے ہوتی ہوئی بنگلہ دیش میں داخل ہوتی ہے۔بھارتی فوج نے کہا کہ اس نے منی پور ریاست میں ’ایک بڑے امدادی آپریشن‘ کے دوران سیکڑوں افراد کو بچایا ہے جب کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں کھانے، پانی اور ضروری ادویات فراہم کی گئی ہیں۔ریاست میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ کے سنگما نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہائی الرٹ پر رہیں، خاص طور پر نشیبی علاقوں میں یا پھر جہاں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات زیادہ ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں ہر سال مون سون کے دوران اچانک سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ جون سے ستمبر تک جاری رہنے والا بھارت کا سالانہ مون سون سیزن شدید گرمی سے نجات اور پانی کے ذخائر کو بھرنے کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے، لیکن یہ ساتھ ہی ساتھ وسیع پیمانے پر تباہی اور ہلاکتیں بھی لاتا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ کے ساحل پر مون سون کی بارشیں معمول سے 8 دن پہلے شروع ہو گئی تھیں جو گزشتہ 16 سال میں مون سون کا سب سے جلد آغاز ہے، مون سون کے جلد آغاز کے باعث بھارتی شہر شدید بارشوں سے بری طرح متاثر ہوا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو بڑا سرپرائز دے دیا، کارسازکمپنی کو مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے سے روک دیا

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی کا ہندو روحانی پیشوا جگدگرو رام بھدرآچاریہ کے آشرم کا دورہ

روس یوکرین امن مذاکرات ناکام، زیلنسکی کا بڑا مطالبہ

سکھوں کی مذہبی تقریبات، بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو این او سی نہ ملنے کی توقع

اسرائیلی حملے میں نو بچے گنوا دینے والی غزہ کی ڈاکٹر آلاء کے زخمی شوہر بھی چل بسے

بنگلہ دیش میں نئے کرنسی نوٹ جاری، شیخ مجیب کی تصویر ہٹا دی گئی

ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے ’درجنوں زہریلے سانپ‘ نکل آئے

مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ آمنے سامنے، بھارتی ائیرچیف مارشل نے سچ اگل دیا

عید کی نماز سے متعلق نئی ہدایات کیا ہیں؟

پاکستان کی شاندار فتح کے ڈنکے، فرانسیسی ماہرنے تعریف کے پل باندھ دیے

پاکستان کی شاندار فتح کے ڈنکے، فرانسیسی ماہر کی بھرپور تعریف

آپریشن سپائڈر ویب: یوکرین کی 117 ڈرونز سمگل کر کے روس میں فضائی اڈوں اور جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کی بڑی کارروائی

18 ماہ کی تیاری اور اربوں ڈالر نقصان کا دعویٰ: یوکرین نے ڈرون حملے سے روس اور امریکہ کو کیا پیغام دیا؟

بنگلادیش: شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کرنسی سے ہٹا دی گئی

کولوراڈو میں اسرائیل حامی مظاہرین پر حملہ، 6 زخمی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی