گلیشیئر سے گاؤں کی تباہی کے بعد سوئٹزرلینڈ کی وادی میں سیلاب کا خطرہ


سوئٹزرلینڈ کے ایک گاؤں کو ملبے کا ڈھیر بنا دینے والے گلیشیئر کے تودے نے دریا کا راستہ روک دیا ہے جس کے بعد الپائن وادی میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق بدھ کو گلیشیئر پھٹنے کے بعد لاکھوں کیوبک میٹر برف، کیچڑ اور چٹانوں کا تودہ گاؤں بلاٹن میں پر گر گیا تھا۔گرتے ہوئے گلیشیئر نے گاؤں کے بڑے حصّے کو زمین بوس کر دیا تھا۔سوئس قومی نشریاتی ادارے سے نشر کی گئی ڈرون فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیچڑ اور مٹی نے گاؤں بلاٹن کے بڑے حصّے کو ڈھانپ رکھا ہے۔برچ گلیشیئر کا ایک بڑا ٹکڑا گرنے سے پہلے گاؤں کے 300 رہائشیوں کو وہاں سے نکال لیا گیا تھا۔ ریسکیو ٹیمیں 64 سالہ لاپتہ شخص کو تلاش کر رہی ہیں تاہم مشکل حالات کی وجہ سے تلاش کا کام فی الحال روک دیا گیا ہے۔گلیشیئر کے ملبے نے تقریباً دو کلومیٹر دریائے لونزا کا راستہ بند کر دیا جس کی وجہ سے ملبے کے درمیان پانی کی ایک جھیل بن گئی ہے اور دلدل ختم ہونے سے سیلاب میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔جمعرات کو مقامی حکام نے گیمپل اور سٹیگ کے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ ہنگامی صورت حال میں ممکنہ انخلاء کے لیے تیار رہیں۔سوئس حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کی دوپہر تک جمع شدہ کچھ پانی اپنا راستہ بناتے ہوئے ملبے سے گزر چکا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خطرے کی سطح کو بڑھائے بغیر دریا میں واپس جا سکتا ہے۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیچڑ اور مٹی نے گاؤں بلاٹن کے بڑے حصّے کو ڈھانپ رکھا ہے (فوٹو: روئٹرز)مقامی اہلکار کرسچن سٹوڈر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’اسی لیے حکام اس لیے جمعرات کو کیے گئے حفاظتی اقدامات پر قائم ہیں اور فی الحال صورتحال کے مزید خراب ہونے کی توقع نہیں رکھتے۔‘فوج پانی کے پمپوں اور دیگر بھاری سامان کے ساتھ موقع پر موجود ہے تاکہ حالات سازگار ہونے پر دریائے رون کے معاون دریا لونزا پر دباؤ کو کم کر سکیں۔سوئس انشورنس ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر لاکھوں سوئس فرانک کا نقصان ہوگا، اور ابھی اتنی جلدی درست تخمینہ نہیں لگایا جا سکتا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گاؤں بلاٹن میں کتنے گھروں کا بیمہ کیا گیا تھا یہ واضح نہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سکھوں کی مذہبی تقریبات، بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو این او سی نہ ملنے کی توقع

بنگلہ دیش میں نئے کرنسی نوٹ جاری، شیخ مجیب کی تصویر ہٹا دی گئی

ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے ’درجنوں زہریلے سانپ‘ نکل آئے

مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ آمنے سامنے، بھارتی ائیرچیف مارشل نے سچ اگل دیا

عید کی نماز سے متعلق نئی ہدایات کیا ہیں؟

پاکستان کی شاندار فتح کے ڈنکے، فرانسیسی ماہرنے تعریف کے پل باندھ دیے

پاکستان کی شاندار فتح کے ڈنکے، فرانسیسی ماہر کی بھرپور تعریف

آپریشن سپائڈر ویب: یوکرین کی 117 ڈرونز سمگل کر کے روس میں فضائی اڈوں اور جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کی بڑی کارروائی

18 ماہ کی تیاری اور اربوں ڈالر نقصان کا دعویٰ: یوکرین نے ڈرون حملے سے روس اور امریکہ کو کیا پیغام دیا؟

بنگلادیش: شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کرنسی سے ہٹا دی گئی

کولوراڈو میں اسرائیل حامی مظاہرین پر حملہ، 6 زخمی

’فلسطین کو آزاد کرو‘، امریکہ میں ہجوم پر پیٹرول بم حملہ، چھ زخمی

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کا جماعت اسلامی کی بحالی کا حکم

آپریشن سپائڈر ویب: لکڑی کے ڈبے اور 117 ڈرونز ٹرکوں پر روس سمگل کر کے یوکرین نے کیسے روسی جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا؟

آپریشن سپائیڈر ویب: لکڑی کے ڈبے اور 117 ڈرونز سمگل کر کے یوکرین نے کیسے روس کے جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی