بھارتی فوج نے لڑاکا طیاروں کے گرنے کی تصدیق کر دی


بھارتی فوج نے پہلی بار تصدیق کی ہے کہ مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں اس کے کچھ لڑاکا طیارے تباہ ہوئے، تاہم یہ بھی کہا کہ 4 روزہ تنازع کبھی بھی ایٹمی جنگ کے قریب نہیں پہنچا۔ ہفتے کے روز سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ میں شرکت کے دوران بلومبرگ ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ اہم بات یہ نہیں ہے کہ طیارے گرائے گئے، بلکہ یہ ہے کہ وہ کیوں گرائے گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ دعویٰ کہ اس نے 6 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، بالکل غلط ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ بھارت نے اس جنگ میں کتنے طیارے کھوئے۔چوہان نے مزید کہا کہ جو غلطیاں ہوئیں، وہ اہم ہیں، ہم نے ان غلطیوں کو سمجھا، انہیں درست کیا، اور پھر 2 دن بعد دوبارہ اپنے تمام طیارے اڑائے اور طویل فاصلے پر کامیاب حملے کیے۔یہ تبصرے بھارت کے کسی اعلیٰ حکومتی یا فوجی اہلکار کی جانب سے 7 مئی کو شروع ہونے والے پاک-بھارت تنازع کے دوران بھارتی طیاروں کی صورت حال پر سب سے واضح بیان ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے 6 بھارتی طیارے مار گرائے، جس کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔بھارت کی حکومت نے اس سے قبل اس بات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تھا کہ آیا اس کے طیارے تباہ ہوئے یا نہیں۔یہ جھڑپ دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان نصف صدی میں بدترین تصادم قرار دی جا رہی ہے، جس میں دونوں جانب سے فضائی، ڈرون، میزائل، توپ خانے اور چھوٹے ہتھیاروں کے ذریعے حملے کیے گئے۔اس کا آغاز 22 اپریل کو بھارتی زیر انتظام کشمیر میں ایک ہولناک حملے سے ہوا تھا، جس میں 26 شہری ہلاک ہوئے، بھارت نے اسے پاکستان کی جانب سے دہشتگردی قرار دیا۔جب کہ اسلام آباد نے اس میں ملوث ہونے کی تردید اور غیر جانبدار عالمی تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔انیل چوہان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا کہ امریکا نے ایٹمی جنگ کو روکنے میں مدد دی۔تاہم انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے کہ کوئی بھی فریق ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے قریب پہنچا تھا۔چوہان نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں روایتی فوجی کارروائیوں اور ایٹمی جنگ کے درمیان کافی فاصلہ ہوتا ہے، پاکستان کے ساتھ رابطے کے ذرائع ’ہمیشہ کھلے‘ رہے تاکہ حالات کو قابو میں رکھا جا سکے۔اور تصادم کی شدت کم کرنے کے لیے کئی درمیانی اقدامات ممکن تھے۔ریڈ لائنز:جنرل انیل چوہان نے پاکستان کے چینی ہتھیاروں کی کارکردگی کے دعوؤں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’کام نہیں آئے‘۔بھارت کی وزارت دفاع سے منسلک ایک تحقیقی ادارے نے اس ماہ کہا تھا کہ چین نے پاکستان کو فضائی دفاع اور سیٹلائٹ معاونت فراہم کی تھی۔انیل چوہان نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے اندر 300 کلومیٹر دور کے ہوائی اڈوں پر درستگی کے ساتھ حملے کیے، انہیں سخت فضائی دفاع کرنا پڑا۔بھارت اور پاکستان دونوں نے بین الاقوامی رائے عامہ پر اثر ڈالنے کے لیے عالمی دارالحکومتوں میں وفود بھیجے ہیں۔انیل چوہان نے کہا کہ جنگ بندی برقرار ہے، اور اس کا انحصار پاکستان کے آئندہ اقدامات پر ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے واضح سرخ لکیریں (ریڈ لائنز) طے کر دی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

سکھوں کی مذہبی تقریبات، بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو این او سی نہ ملنے کی توقع

بنگلہ دیش میں نئے کرنسی نوٹ جاری، شیخ مجیب کی تصویر ہٹا دی گئی

ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے ’درجنوں زہریلے سانپ‘ نکل آئے

مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ آمنے سامنے، بھارتی ائیرچیف مارشل نے سچ اگل دیا

عید کی نماز سے متعلق نئی ہدایات کیا ہیں؟

پاکستان کی شاندار فتح کے ڈنکے، فرانسیسی ماہرنے تعریف کے پل باندھ دیے

پاکستان کی شاندار فتح کے ڈنکے، فرانسیسی ماہر کی بھرپور تعریف

آپریشن سپائڈر ویب: یوکرین کی 117 ڈرونز سمگل کر کے روس میں فضائی اڈوں اور جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کی بڑی کارروائی

18 ماہ کی تیاری اور اربوں ڈالر نقصان کا دعویٰ: یوکرین نے ڈرون حملے سے روس اور امریکہ کو کیا پیغام دیا؟

بنگلادیش: شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کرنسی سے ہٹا دی گئی

کولوراڈو میں اسرائیل حامی مظاہرین پر حملہ، 6 زخمی

’فلسطین کو آزاد کرو‘، امریکہ میں ہجوم پر پیٹرول بم حملہ، چھ زخمی

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کا جماعت اسلامی کی بحالی کا حکم

آپریشن سپائڈر ویب: لکڑی کے ڈبے اور 117 ڈرونز ٹرکوں پر روس سمگل کر کے یوکرین نے کیسے روسی جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا؟

آپریشن سپائیڈر ویب: لکڑی کے ڈبے اور 117 ڈرونز سمگل کر کے یوکرین نے کیسے روس کے جنگی طیاروں کو نشانہ بنایا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی