پاک بھارت کشیدگی تباہی کا باعث بن سکتی تھی، ہم نے دونوں کو جنگ سے روکا: صدر ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لیتے ہوئے کہا ہے ہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا، پاک بھارت کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی۔ اوول ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی پر پاک بھارت رہنماؤں کا شکریہ اداکرتا ہوں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے پاکستان اوربھارت کوجنگ سے روکا، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی، ہم ان لوگوں کے ساتھ تجارت نہیں کر سکتے جو ایک دوسرے پر گولیاں بر سارہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم کسی سے بھی بہتر لڑسکتے ہیں ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے۔اس کےعلاوہ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہو سکتا ہے جبکہ امریکا ایران جوہری پروگرام معاہدے کے قریب ہیں، چینی صدر سے تجارت اور ٹیرف پر بات کروں گا۔امید ہے تجارت اور ٹیرف پر امریکا چین اختلافات دور ہو جائیں گے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ غیر ملکی طالب علموں کو فی الحال امریکا سے نہیں نکال رہے، ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ لڑائی کے باوجود چاہتا ہوں غیر ملکی طلبا یہاں تعلیم حاصل کریں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل بھی پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔امریکی صدر کے مطابق انہوں نے پاکستان اور بھارت سے کہا کہ تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑھتا جا رہا تھا۔پاکستان کے لوگ بہترین اور اس کے رہنما عظیم ہیں، بھارت میں مودی ان کا دوست ہے۔دوسری جانب بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی کوششوں کا سرے سے انکار کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 50 لاکھ سے زائد افغان واپس وطن پہنچے: حکومت

پاک اورترک انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی، داعش کا مطلوب کمانڈر گرفتار

بھارت میں مون سون نے تباہی مچادی ، بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاع

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے حق میں بڑا فیصلہ دے دیا

سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن بحال کردی

پاکستان کا پانی روکا گیا تو چائنہ خاموش نہیں رہے گا ، چین کی بھارت کو کھلی وارننگ

امریکہ: ٹرک الٹنے سے 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد، ’ہر طرف بھنبھناہٹ ہے‘

انڈیا میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 ہلاک، ڈیڑھ ہزار سیاح پھنس گئے

آذربائیجان اور اسرائیل کی سٹریٹجک شراکت داری جو محض ’تیل اور ہتھیاروں تک محدود نہیں‘

امریکا نے جنگ بندی پر حماس کے موقف کو ناقابل قبول قرار دے دیا

انڈیا میں کرونا پھر سر اٹھانے لگا، تین ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے

چھ سالہ بیٹی کو ’فروخت کرنے والی‘ ماں کو عمر قید: ’والدہ نے کہا وہ اپنا ہر بچہ 1100 ڈالر میں فروخت کرنا چاہتی ہیں‘

امریکی ویزے پر پابندی: غیر ملکی طلبہ کن متبادل ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں؟

افغانستان کا پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم

پاک چین وزرا خارجہ ملاقات، ساتھ مل کرچلنے کا اعادہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی