بھارت کی سفارت کاری کولمبیا میں بری طرح ناکام ہوگی، ششی تھرور


پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت پر پاکستان کی بہترین سفارت کاری کی بدولت بھارت کو عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت کا سامنا ہے اور عالمی برادری پاک بھارت جنگ پر اس کا موقف قبول کرنے کو تیار نہیں۔ بھارتی روزنامہ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارتی وفد کو کولمبیا میں بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، جب کولمبیا کی حکومت نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔بھارتی روزنامے کے مطابق کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ بھارت کولمبیا کی حکومت سے اس بات پر مایوس ہے کہ اس نے پہلگام حملے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرنے کے بجائے، آپریشن سیندور کے دوران پاکستان میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ، جو کولمبیا میں کثیر الجماعتی وفد کی قیادت کر رہے تھے، نے گذشتہ روز کہا کہ ہم کولمبیا کی حکومت کے ردعمل سے تھوڑا مایوس ہوئے، جس نے بظاہر بھارتی حملوں کے بعد پاکستان میں ہونے والے جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا، بجائے اس کے کہ دہشت گردی کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتی۔ششی تھرور نے مزید کہا کہ ہم کولمبیا میں اپنے دوستوں سے کہیں گے کہ دہشت گردوں کو بھیجنے والوں اور ان کا مقابلہ کرنے والوں کے درمیان کوئی برابری نہیں ہو سکتی، حملہ کرنے والوں اور دفاع کرنے والوں کے درمیان کوئی برابری نہیں ہو سکتی، ہم صرف اپنے دفاع کے حق کا استعمال کر رہے ہیں، اور اگر اس بنیادی نکتے پر کوئی غلط فہمی ہے، تو ہم یہاں ایسی کسی بھی غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے موجود ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے جنگ میں ذلت آمیز شکست اور عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہونے کے بعد ششی تھرور کی قیادت میں ایک وفد تشکیل دیا ہے جو حمایت حاصل کرنے کے لیے مختلف ممالک کے دورے پر ہے تاہم اسے عالمی سطح پر بھارتی موقف کو تسلیم کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

افغانستان کا پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم

پاک چین وزرا خارجہ ملاقات، ساتھ مل کرچلنے کا اعادہ

چین ایشیا میں فوجی طاقت استعمال کرنے کی ’تیاری‘ کر رہا ہے: امریکہ

پاکستان کا چھ طیارے مار گرانے کا دعویٰ، اہم یہ ہے کہ گرے کیوں: انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف

امریکی ویزے پر پابندی: غیر ملکی طلبہ کن متبادل ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں؟

بھارتی فوج نے لڑاکا طیاروں کے گرنے کی تصدیق کر دی

بی جے پی رہنما رنبیر سنگھ پٹھانیا نے جنگی ناکامی کا ذمہ دار فوج کا قرار دے دیا

بی جے پی نے جنگی ناکامی کا ذمہ دار فوج کا قرار دے دیا

گلیشیئر سے گاؤں کی تباہی کے بعد سوئٹزرلینڈ کی وادی میں سیلاب کا خطرہ

پاکستان میں میزائل حملے کے بعد کولمبیا کا تعزیتی بیان جس پر انڈین وفد نے مایوسی ظاہر کی

تجارتی مذاکرات، پاکستانی وفد آئندہ ہفتے امریکہ کے دورے پر آئے گا: صدر ٹرمپ

پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے ٹیرف سے متعلق ڈیل کرنے آرہے ہیں، صدر ٹرمپ

پاک بھارت کشیدگی تباہی کا باعث بن سکتی تھی، ہم نے دونوں کو جنگ سے روکا: صدر ٹرمپ

اہلیہ سے تھپڑ کھانے پرصدر ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کو انوکھا مشورہ

غیر ملکی دورے پر اہلیہ سے تھپڑ کھانے پرصدر ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کو انوکھا مشورہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی