پٹواری رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے پر نوٹ نگل گیا، پولیس کو الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کا انتظار


رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے پٹواری کی الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے تاکہ عدالت میں بطور ثبوت پیش کی جا سکے۔ انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ویجیلنس اسٹیبلشمنٹ ٹیم نے رشوت لینے والے پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا لیکن ٹیم معاملے کو حل کرنے کیلیے پریشان ہے۔ویجیلنس اسٹیبلشمنٹ کو شکایت موصول ہوئی کہ گلش حیدر نامی پٹواری سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل وغیرہ بنانے کیلیے رشوت وصول کرتا ہے۔ ادارے نے شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 26 مئی کو دہرادون میں ملزم کو کام کے عوض پیسے وصول کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ملزم نے دیکھا کہ وہ اب بچ نہیں سکتا تو اس نے رشوت کی (500 روپے کے چار نوٹ) فوراً چبا کر نگل لیے تاکہ کوئی ثبوت نہ رہے۔یہ منظر دیکھتے ہوئے ویجیلنس ٹیم پریشان ہوگئی اور ملزم کو فوری اسپتال منتقل کیا۔ سرکاری اسپتال میں گلش حیدر کا سی ٹی اسکین کروایا گیا لیکن نوٹوں کے بارے میں کوئی ثبوت نہ ملا۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر ملزم کا الٹرا ساؤنڈ کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنا باقی ہے اور ویجیلنس ٹیم کو امید ہے کہ رپورٹ میں ملزم کے پیٹ میں نوٹوں کی موجودگی کا ثبوت مل جائے گا۔ویجیلنس اسٹیبلشمنٹ نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جہاں اسے 14 روز کیلیے عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا۔ الٹرا ساؤنڈ رپورٹ آنے تک ملزم کی ہر حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

افغانستان کا پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم

پاک چین وزرا خارجہ ملاقات، ساتھ مل کرچلنے کا اعادہ

چین ایشیا میں فوجی طاقت استعمال کرنے کی ’تیاری‘ کر رہا ہے: امریکہ

پاکستان کا چھ طیارے مار گرانے کا دعویٰ، اہم یہ ہے کہ گرے کیوں: انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف

امریکی ویزے پر پابندی: غیر ملکی طلبہ کن متبادل ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں؟

بھارتی فوج نے لڑاکا طیاروں کے گرنے کی تصدیق کر دی

بی جے پی رہنما رنبیر سنگھ پٹھانیا نے جنگی ناکامی کا ذمہ دار فوج کا قرار دے دیا

بی جے پی نے جنگی ناکامی کا ذمہ دار فوج کا قرار دے دیا

گلیشیئر سے گاؤں کی تباہی کے بعد سوئٹزرلینڈ کی وادی میں سیلاب کا خطرہ

پاکستان میں میزائل حملے کے بعد کولمبیا کا تعزیتی بیان جس پر انڈین وفد نے مایوسی ظاہر کی

تجارتی مذاکرات، پاکستانی وفد آئندہ ہفتے امریکہ کے دورے پر آئے گا: صدر ٹرمپ

پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے ٹیرف سے متعلق ڈیل کرنے آرہے ہیں، صدر ٹرمپ

پاک بھارت کشیدگی تباہی کا باعث بن سکتی تھی، ہم نے دونوں کو جنگ سے روکا: صدر ٹرمپ

اہلیہ سے تھپڑ کھانے پرصدر ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کو انوکھا مشورہ

غیر ملکی دورے پر اہلیہ سے تھپڑ کھانے پرصدر ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کو انوکھا مشورہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی