انڈین معیشت کی سالانہ ترقی چار سال کی کم ترین سطح 6.5 فیصد پر


سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال میں انڈیا کی معیشت 6.5 فیصد رہی جو چار سال کی کم ترین سطح پر ہے۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انڈیا کی جی ڈی پی چار سالوں میں اپنی سب سے سست رفتار سے بڑھی۔ اس کی شرح نمو پچھلے مالی سال کے 9.2 فیصد کے مقابلے میں کم رہی۔دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک کو مینوفیکچرنگ کے کمزور شعبے اور سخت مالیاتی پالیسی کا سامنا رہا۔اگرچہ بہتر زرعی پیداوار کی وجہ سے گذشتہ دو سہ ماہیوں کے دوران معیشت میں بہتری آئی ہے، لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف نے مستقل بحالی کے لیے خطرات پیدا کیے ہیں۔امریکہ نے انڈیا پر 26 فیصد ٹیرف لگایا اور اس کی واشنگٹن کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے۔ انڈیا کو امید ہے کہ وہ ٹرمپ کے تجارتی دباؤ کے بدترین نقصان سے بچ جائے گا۔ای ایف جی کے ماہر اقتصادیات سیم جوچم نے کہا کہ ’اگرچہ انڈیا کے مالی سال 2025-26 میں اس کی جی ڈی پی میں دوبارہ 6.5 فیصد اضافہ دیکھنے کی امید ہے، لیکن ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کی وجہ سے کافی حد تک غیر یقینی صورتحال ہے۔‘’ٹیرف پر مودی حکومت کا ٹرمپ کے ساتھ معاہدہ انڈیا کے معاشی نقطہ نظر کے لیے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔‘تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سالانہ ترقی کے اعداد و شمار اور مہنگائی میں کمی کی وجہ سے انڈیا کا مرکزی بینک اگلے ہفتے اپنی جائزہ میٹنگ میں شرح سود میں نرمی کا سلسلہ جاری رکھنے پر راضی ہو سکتا ہے۔جمعے کو جاری کردہ جی ڈی پی کے اعداد و شمار تجزیہ کاروں کی 6.3 فیصد کی توقعات سے قدرے زیادہ تھے لیکن حکومت کے اپنے 6.5 فیصد سالانہ نمو کے تخمینے سے مطابقت رکھتے ہیں۔جنوری تا مارچ سہ ماہی کے اعداد و شمار بہتر تھے جس میں جی ڈی پی میں سال بہ سال 7.4 فیصد اضافہ ہوا۔قومی شماریات کے ادارے نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مارچ کی سہ ماہی میں ترقی کو تعمیراتی شعبے میں اضافے سے مدد ملی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

افغانستان کا پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم

پاک چین وزرا خارجہ ملاقات، ساتھ مل کرچلنے کا اعادہ

چین ایشیا میں فوجی طاقت استعمال کرنے کی ’تیاری‘ کر رہا ہے: امریکہ

پاکستان کا چھ طیارے مار گرانے کا دعویٰ، اہم یہ ہے کہ گرے کیوں: انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف

امریکی ویزے پر پابندی: غیر ملکی طلبہ کن متبادل ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں؟

بھارتی فوج نے لڑاکا طیاروں کے گرنے کی تصدیق کر دی

بی جے پی رہنما رنبیر سنگھ پٹھانیا نے جنگی ناکامی کا ذمہ دار فوج کا قرار دے دیا

بی جے پی نے جنگی ناکامی کا ذمہ دار فوج کا قرار دے دیا

گلیشیئر سے گاؤں کی تباہی کے بعد سوئٹزرلینڈ کی وادی میں سیلاب کا خطرہ

پاکستان میں میزائل حملے کے بعد کولمبیا کا تعزیتی بیان جس پر انڈین وفد نے مایوسی ظاہر کی

تجارتی مذاکرات، پاکستانی وفد آئندہ ہفتے امریکہ کے دورے پر آئے گا: صدر ٹرمپ

پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے ٹیرف سے متعلق ڈیل کرنے آرہے ہیں، صدر ٹرمپ

پاک بھارت کشیدگی تباہی کا باعث بن سکتی تھی، ہم نے دونوں کو جنگ سے روکا: صدر ٹرمپ

اہلیہ سے تھپڑ کھانے پرصدر ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کو انوکھا مشورہ

غیر ملکی دورے پر اہلیہ سے تھپڑ کھانے پرصدر ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کو انوکھا مشورہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی