شدید گرمی اور فریضہ حج کی ادائیگی، سعودی حکام کے غیر معمولی انتظامات


حج 2025 کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور اس بار سعودی حکام نے شدید گرمی سے حجاج کرام کو محفوظ رکھنے کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں۔ سعودی وزیرِ حج توفیق الربیعہ نے بتایا کہ اس بار درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے، اس لیے حکومت نے اسے اولین چیلنج کے طور پر لیا ہے۔وزیرِ حج کے مطابق 40 سے زائد سرکاری ادارے اور 2.5 لاکھ اہلکار اس بار حج کے انتظامات میں شریک ہیں۔ 50 ہزار مربع میٹر تک سایہ دار جگہوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 400 سے زائد کولنگ یونٹس مختلف مقامات پر نصب کیے جا رہے ہیں۔ طبی عملے کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ فوری طبی امداد ممکن ہو سکے۔مزید برآں ڈرونز اور جدید AI ٹیکنالوجی کے ذریعے مکہ مکرمہ کی نگرانی کی جائے گی اور بغیر اجازت حج کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ 2024 میں 1300 سے زائد حجاج کا انتقال ہوا تھا جن میں سے 80 فیصد وہ تھے جو بغیر اجازت حج پر آئے تھے اور سہولیات سے محروم رہے۔انہوں نے کہا: ’’حج ایک مقدس فریضہ ہے، اس کی حفاظت اور انتظامات ہماری قومی ذمے داری ہے۔ ہم تمام حجاج سے گزارش کرتے ہیں کہ اجازت نامے کے بغیر نہ آئیں۔‘‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

افغانستان کا پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم

پاک چین وزرا خارجہ ملاقات، ساتھ مل کرچلنے کا اعادہ

چین ایشیا میں فوجی طاقت استعمال کرنے کی ’تیاری‘ کر رہا ہے: امریکہ

پاکستان کا چھ طیارے مار گرانے کا دعویٰ، اہم یہ ہے کہ گرے کیوں: انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف

امریکی ویزے پر پابندی: غیر ملکی طلبہ کن متبادل ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں؟

بھارتی فوج نے لڑاکا طیاروں کے گرنے کی تصدیق کر دی

بی جے پی رہنما رنبیر سنگھ پٹھانیا نے جنگی ناکامی کا ذمہ دار فوج کا قرار دے دیا

بی جے پی نے جنگی ناکامی کا ذمہ دار فوج کا قرار دے دیا

گلیشیئر سے گاؤں کی تباہی کے بعد سوئٹزرلینڈ کی وادی میں سیلاب کا خطرہ

پاکستان میں میزائل حملے کے بعد کولمبیا کا تعزیتی بیان جس پر انڈین وفد نے مایوسی ظاہر کی

تجارتی مذاکرات، پاکستانی وفد آئندہ ہفتے امریکہ کے دورے پر آئے گا: صدر ٹرمپ

پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے ٹیرف سے متعلق ڈیل کرنے آرہے ہیں، صدر ٹرمپ

پاک بھارت کشیدگی تباہی کا باعث بن سکتی تھی، ہم نے دونوں کو جنگ سے روکا: صدر ٹرمپ

اہلیہ سے تھپڑ کھانے پرصدر ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کو انوکھا مشورہ

غیر ملکی دورے پر اہلیہ سے تھپڑ کھانے پرصدر ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کو انوکھا مشورہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی