امریکی عدالت نے ٹرمپ کے ٹیرف کوغیرقانونی قراردیا


امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے وسیع تجارتی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے روک دیا ہے، جس سے ان کی معاشی حکمت عملی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ بی بی سی کے مطابق، امریکی تجارتی عدالت کے تین ججوں نے قرار دیا کہ ٹرمپ نے ہنگامی اختیارات کا غلط استعمال کیا اور تمام ممالک پر ٹیرف لگا کر اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا۔ اس فیصلے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور ایشیائی و یورپی مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ جاپان، ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا کے انڈیکسز میں 1 سے 2 فیصد تک بہتری آئی۔ٹرمپ کی انتظامیہ نے فوری طور پر اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے اور کہا ہے کہ غیر منتخب ججز کو قومی سلامتی کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ ٹرمپ کا موقف ہے کہ ٹیرف سے مقامی صنعت کو فروغ اور غیر ملکی مصنوعات پر انحصار کم ہوتا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے امریکی صارفین پر مہنگائی کا بوجھ پڑتا ہے۔یہ کیس نیویارک کی شراب درآمد کرنے والی کمپنی VOS Selections اور دیگر چھوٹے کاروباروں نے عدالت میں دائر کیا تھا، جن کا کہنا تھا کہ یہ ٹیرف ان کے کاروبار کے لیے تباہ کن ہیں۔ ادھر برطانیہ نے اس تنازع پر خاموشی اختیار کر لی ہے، جبکہ ایک معاہدہ جس کے تحت کچھ برطانوی مصنوعات کو ٹیرف سے استثنا ملنا تھا، ابھی نافذ نہیں ہو سکا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پاک بھارت کشیدگی تباہی کا باعث بن سکتی تھی، ہم نے دونوں کو جنگ سے روکا: صدر ٹرمپ

غیر ملکی دورے پر اہلیہ سے تھپڑ کھانے پرصدر ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کو انوکھا مشورہ

پاکستان نے انڈیا کے پانچ جنگی طیارے گرائے: بی جے پی رہنما سبرامینن سوامی

ٹرمپ کی پالیسیوں کے اثرات کے درمیان ایئرلائن سربراہوں کی انڈیا میں کانفرنس

پٹواری رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے پر نوٹ نگل گیا، پولیس کو الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کا انتظار

انڈین معیشت کی سالانہ ترقی چار سال کی کم ترین سطح 6.5 فیصد پر

پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، بی جے پی رہنما نے آخر اعتراف کر لیا

بھارت کی سفارت کاری کولمبیا میں بری طرح ناکام ہوگی، ششی تھرور

صدر ٹرمپ کا ٹیرف پر عدالت سے عارضی ریلیف پر خوشی کا اظہار

بھارت نے آخراعتراف کر لیا ، پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، بی جے پی

فرانس کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق اہم پیشرفت

شدید گرمی اور فریضہ حج کی ادائیگی، سعودی حکام کے غیر معمولی انتظامات

عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں کب ہوں گی؟

یونیورسٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پریشان

عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ عوام کیلئے خوشخبری آگئی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی